ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جے ڈی ایس صدر کے طور پر منجوناتھ گونڈا نامزد 

بھٹکل جے ڈی ایس صدر کے طور پر منجوناتھ گونڈا نامزد 

Mon, 24 Apr 2023 11:47:28    S.O. News Service

بھٹکل ،24 / اپریل (ایس او نیوز) جے ڈی ایس ضلع صدر گنپیا گوڈا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق منجو ناتھ گونڈا کو جے ڈی ایس بھٹکل یونٹ کے نئے صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
    
ضلع صدر نے بتایا ہے کہ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمارا سوامی کے حکم کے مطابق منجو ناتھ گوڈا کو یہ عہدہ سونپا گیا ہے اور موجودہ صدر راجوردھن نائک  کو جے ڈی ایس ضلع پسماندہ طبقے کے لئے آرگنائزنگ سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے ۔ 
    
جے ڈی ایس بھٹکل یونٹ  کا صدر نامزد کیے جانے کے بعد منجوناتھ گونڈا نے بتایا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی ہے ، اسے پوری دیانت داری کے ساتھ ادا کروں گا ۔  
    


Share: