ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال کے قریب چلتی ٹرین میں فوج کے جوان سے چھینے سو -سو کے نوٹ، دھکا دے کر نیچے پھینک دیا

بھوپال کے قریب چلتی ٹرین میں فوج کے جوان سے چھینے سو -سو کے نوٹ، دھکا دے کر نیچے پھینک دیا

Tue, 15 Nov 2016 03:00:15    S.O. News Service

بھوپال 14/نومبر (ایس او نیوز/ڈی بی/ایچ ٹی) جی ٹی ایکسپریس کے اے سی کوچ میں فوج کے جوان کو اتوار صبح 11 بجے چی چنڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب دھکا دے کر نیچے پھینک دینے کی واردات پیش آئی ہے. بتایا گیا ہے کہ دھکا دینے سے پہلے نامعلوم افراد نے جوان کے پاس سے سو سو کے نوٹ بھی چھین لئے. ٹریک کا معائنہ کر رہے ریلوے ملازمین نے جوان کو نیچے پڑا دیکھا تو پٹنہ ایکسپریس سے اس کوعلاج کے لئے ملتائی اسپتال بھیجا. نوجوان کے سر اور کندھے میں شدید چوٹ آنے سے بنیادی علاج کے بعد اُسے ضلعی ہسپتال بیتول میں منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نوجوان ملیکا ارجن نوپور، نیلور (آندھرا پردیش) کا رہنے والا ہے۔ وہ نئی دہلی سے نیلور جا رہا تھا.چی چنڈا اسٹیشن کے پاس ٹرین میں سوار تین لوگوں نے اس سے 100-100 کے نوٹ چھین لئے اور جوان کو ٹرین سے نیچے پھینک دیا.

ذرائع کے مطابق سرکاری ریلوےپولس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیخ مقصود نے مذکورہ واقعے کی تردید کی ہے، ان کے مطابق ملیکاارجن اپنے بیان کو بدل رہا ہے اور پولس کے پوچھے جانے پر ٹھیک سے بیان نہیں دے رہا ہے، پولس کے مطابق اُسے خود معلوم نہیں ہے کہ وہ کیسے ٹرین سے نیچے گرا تھا۔


Share: