بنگلورو،28/فروری(ایس او نیوز)کیمپے گوڈا لے آؤٹ میں پلاٹ خریدنے کا خواب دیکھنے والوں کو مزید ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا- کیونکہ اس بار بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) نے کیمپے گوڈا کالونی کے پلاٹوں کو ای نیلامی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-ابھی کے لیے اگر یہاں کے پلاٹوں کو ای- آکشن میں شامل کیا جاتا ہے، تو ماہرین نے بی ڈی اے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فروخت میں مزید ایک ماہ کی تاخیر کرے اور پلاٹوں کو اچھی قیمت پر فروخت کرے، کیونکہ ایک قیاس یہ ہے کہ اب نیلام کریں تو پلاٹوں کو کم قیمت پرفروخت کرنا پڑے گا- اس کو دیکھتے ہوئے بی ڈی اے نے اچھا منافع کمانے کے لیے چند ماہ بعد نیلامی کا عمل کرنے کا فیصلہ کیا- اس کی وجہ سے2023 فروری کو بلائے گئے ای نیلامی کے عمل میں کیمپے گوڈاکالونی کے پلاٹوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-2023 کے پہلے ای نیلامی کے عمل میں 308 پلاٹ نیلامی کے لیے دستیاب ہیں - سر ایم وشویشوریاکالونی، ایچ ایس آر کالونی، بنشنکری اور جے پی نگر، انجنا پور کے کئی بلاکس میں پلاٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں -جب 2022 میں کیمپے گوڈا کالونی کے پلاٹوں کی ای- نیلامی کے عمل کے ذریعے نیلامی ہوئی تو بلاکس 7 اور 9 میں ابتدائی قیمت جو مقرر کی گئی تھی وہ 32,370 روپے فی مربع میٹر تھی- اسی طرح اس وقت نیلامی کرنے والوں کو 54 مربع میٹر کا پلاٹ 32 اور 33 لاکھ روپے میں ملاہے- بنشنکری چھٹا مرحلہ، فورتھ بلاک کی ابتدائی قیمت 46,150 روپے فی 1 مربع میٹر ہے- اس بار اسی بلاک میں پلاٹوں کی ابتدائی قیمت میں کوئی فرق نہیں ہے- پرانا ریٹ ہی مقرر کر دیا گیا ہے- کیمپے گوڈا کالونی ترقی کے مرحلے میں ہے اور یہاں ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کا کام جاری ہے- 2014 میں، کیمپے گوڈا کالونی کو 12 گاؤں کو شامل کرکے 4 ہزار ایکڑ کے رقبے میں بنایا گیا تھا- اس وقت 2,000 ایکڑ کے رقبے میں 26,500 پلاٹ بنائے گئے ہیں - ایک ماہر کمیٹی نے بی ڈی اے کو اطلاع دی کہ اگر یہ 32,370 روپے فی مربع میٹر کے حساب سے فروخت ہوتے ہیں تو بی ڈی اے کیلئے منافع کا مارجن کم ہوگا-نقصان سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اس نیلامی عمل میں تاخیرکی جائے -