ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو کے ہورا ماؤ میں ایک ہی رات11.15سنٹی میٹر بارش، نشیبی علاقوں کے مکانوں میں پانی داخل،10سے زیادہ درخت زمین بوس

بنگلورو کے ہورا ماؤ میں ایک ہی رات11.15سنٹی میٹر بارش، نشیبی علاقوں کے مکانوں میں پانی داخل،10سے زیادہ درخت زمین بوس

Wed, 03 May 2023 11:52:45    S.O. News Service

بنگلورو،3/مئی (ایس او  نیوز/ایجنسی)بنگلورو میں کل رات ہو ئی موسلادھا ربارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں موجود مکانوں میں پانی داخل ہو گیا،جس کی وجہ سے یہاں مکینوں کو رات بھر جاگ کر گزارنا پڑا۔ ہبال سے قریب کمپا پورا کے ویا نندان لے اؤٹ کے کئی مکانوں میں پانی داخل ہو جانے سے یہاں مقیم افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔برساتی نالوں میں کچرا جمع ہو جانے کی وجہ سے بارش کے پانی نالوں میں بہنے کے بجائے سڑکوں پر بہتے ہوئے نشیبی علاقوں میں مو جود مکانوں میں داخل ہو گیا،جس پر مقامی مکینوں نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) افسران کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کر نے لگے۔درمیانی شب موسلادھار بارش کی وجہ سے بی ٹی ایم لے آؤٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں 10سے زیادہ درخت اور ٹہنیاں زمین بوس ہو گئیں۔کستوری نگر کے سڑکوں پر کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو جانے سے گاڑیوں کے سواروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ایچ ایس آر لے آؤٹ کے فلائی اوور کے نیچے حصہ میں کافی زیادہ مقدار میں پانے جمع ہوچکا تھا۔ کنکا پور روڈ پر جاری میٹرو تعمیراتی کاموں کے پلر نمبر118سے قریب بھی کافی پانی جمع ہو چکا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہورا ماؤ میں سب سے زیادہ 11.15سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے۔ جگور میں 6.4،وشواناتھ ناگنا ہلی میں 5.7،کوڈگہلی اور رادھا کرشنا مندر وارڈ میں فی کس4.3سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے۔اس کے علاوہ راجا راجیشوری نگر اور نائینڈہلی میں سب سے زیادہ4.5سنٹی میٹر،ہوگا دور میں 3.6، ارکیرے میں 3.4سنٹی میٹر بارش ہو ئی ہے۔


Share: