ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں منعقدہ جاب میلہ میں 800 لوگوں کو ملی ملازمت ؛ منتظمین نے مزید میلے منعقد کئے جانے کا ظاہر کیا عزم

بنگلورو میں منعقدہ جاب میلہ میں 800 لوگوں کو ملی ملازمت ؛ منتظمین نے مزید میلے منعقد کئے جانے کا ظاہر کیا عزم

Sun, 05 Mar 2023 13:16:45    S.O. News Service

بنگلورو، 5/مارچ (ایس او نیوز)بینگلور کے الامین کیمپس میں شہر کے 10 اداروں کے اشتراک سے سنیچر کو کرناٹک جاب میلے کا شاندار  اہتمام کیا گیا  جس میں 100 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس میلہ میں 3 ہزار سے زائد امیداروں نے حصہ لیا  جن  میں سے تقریباً 800 امیدواروں کو مختلف کمپنیوں نے نوکریوں کے لئے منتخب کر کے انہیں آفر لیٹر  پیش کیا ۔

میلہ کے آغاز میں ایک رسمی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، معاون امیر مولانا یوسف کنہی ،   الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین عمر اسماعیل  خان ، شاہین ادارہ جات  بیدر کے چیر مین ڈاکٹر عبدالقدیر ،  اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے شاہد حیدر اور نذیر احمد کے علاوہ متعدد شخصیات نے روزگار میلہ کے اہتمام اور اس سے نوجوانوں کو ہونے والے فوائد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

بتایاجارہا ہے کہ کرناٹک میں کافی عرصہ کے بعد اس طرح کے جاب میلہ کا اتنے بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر  الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین عمر اسماعیل خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے میلے  منظم کئے جائیں گے۔ 


Share: