بنٹوال، 14 / مارچ (ایس او نیوز) منجلپاڈے پلّا میں الیکٹرک ٹرانسفارمر میں زوردار دھماکہ کے ساتھ آگ لگنے سے تھوڑی دیر کے لئے عوام کے اندر خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ اس واقعہ کی کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر سے آئل رِسنے لگا تھا جس کے نتیجہ میں اس میں آگ لگی اور زبردست دھماکہ ہوگیا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے پانی اور ریت ڈال کر آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد میسکام کے افسران اور عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر مرمت اور بجلی فراہمی بحال کرنے کا کام شروع کیا ۔