بنٹوال، 7 ؍ نومبر (ایس او نیوز) وٹّل تعلقہ میں دو دن قبل ہوئی تیز بارش کی وجہ سے کولناڈ گرام پنچایت کے کولالو میں واقع 92 سال قدیم ضلع پنچایت ہائیر پرائمری اسکول کی چھت بیٹھ گئی جس کی وجہ سے اسکول کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ اسکول عمارت کی خستہ حالت دیکھتے ہوئے اساتذہ ، اسکول کمیٹی اور گرام پنچایت کے ذمہ داران نے چار پانچ روز قبل ہی بچوں کو دوسری محفوظ عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اسکول قدیم اسکول میں 6 کمرے ہیں اور پہلی سے آٹھویں جماعت تک کُل 93 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔
مقامی عوام اور طلبہ کے والدین کا الزام ہے کہ ان کی طرف سے عطیہ جات فراہم کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم کی جانب سے اس اسکول کی بہتری اور ترقی کے لئے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔