ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک - بال بال بچ گئے دیگر اہل خانہ 

بنٹوال : بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک - بال بال بچ گئے دیگر اہل خانہ 

Tue, 15 Nov 2022 19:55:21    S.O. News Service

بنٹوال،15؍نومبر (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے سانور پڈاو نامی علاقے میں کل رات ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے کارتھک نامی 15  سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ گھر کے تمام لوگ رات کا کھانا کھانے کے بعد 9 بجے سونے کے لئے چلے گئے ۔ اسی دوران 9.30 بجے بجلیوں کی کڑک کے ساتھ تیز بارش شروع ہوگئی ۔ اچانک گھر کے افراد نے محسوس کیا کہ انہیں برقی رو سے بھرا زندہ تار چھو گیا ہے اور وہ گھبرا کر اٹھے اور ہال کی طرف بھاگ گئے ۔ مگر کارتھک سوئی ہوئی جگہ سے اٹھ نہیں پایا اور وہ بجلی کی زد میں آ گیا ۔ پہلے اسے کائکمبا کے ایک دواخانہ میں لے جایا گیا اور اس کے بعد منگلورو کے وینلاک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا مگر وہاں ڈاکٹروں نے داخلہ سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کر دی۔ 
    
اس ضمن میں بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔
 


Share: