ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں لولا ڈی سلوا نے صدر کا حلف لیا

برازیل میں لولا ڈی سلوا نے صدر کا حلف لیا

Tue, 03 Jan 2023 12:09:38    S.O. News Service

برازیلیا، 3؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ورکرز پارٹی(پی ٹی) کے لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے برازیل کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی مدت کارچار سال ہوگی۔ مسٹر لولا ڈ سلوا نے صدارتی عہدے اورجیرالڈو الکمین نے اتوار کو براسیلیا میں چیمبر آف ڈیپوٹیز کے ایک مکمل اجلاس کے دوران مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔ مسٹر لولا ڈی سلوا تیسری بار برازیل کے صدر بن گئے ہیں۔ انہیں سپریم کورٹ کے ایک متنازعہ فیصلے کے بعد 2018 اور 2019 کے درمیان ایک سال سے زیادہ جیل میں رہناپڑاتھا۔ اس فیصلے کو بعد میں سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا تھا۔

اس کے بعد وہ اقتدار میں واپس آگئے ہیں۔ مسٹر لولا ڈ سلوا کو اکتوبر کے صدارتی انتخابات میں 60.3 کروڑ ووٹ، یا 50.9 فیصد ووٹ ملے، جب کہ اس وقت کے صدر جیر بولسونارو کو 58.2 کروڑ ووٹ یا 49.1 فیصد ووٹ ملاتھا۔ لولا ڈی سلوا ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط سماجی پروگرام بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ایجنڈے کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے ہیں اور یہ سب یونین اور تعمیر نو کے اصول پر کیا جائے گا۔


Share: