ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : 6 دکانوں میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں ۔ نقدی اڑانے میں چور کامیاب

اڈپی : 6 دکانوں میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں ۔ نقدی اڑانے میں چور کامیاب

Wed, 02 Nov 2022 10:12:47    S.O. News Service

اُڈپی 2/ نومبر (ایس او نیوز) اُڈپی اور منی پال پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں پیش آئیں جس میں چوروں نے 6 دکانوں کو نشانہ بنایا اور نقدی اڑانے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق چوری کی یہ وارداتیں اڈپی پولیس حدود میں گونڈی بیل اور منی پال پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈوڈناگوڈے علاقے میں پیش آئیں ، جہاں دکانوں کے تالے توڑ کر اندر داخل ہونے کے بعد چوروں نے نقدی پر اپنا ہاتھ صاف کیا۔

دوونوں علاقے کی پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Share: