اڈپی،8 / مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے پر ملکی برڈج کے پاس ٹینکر کی ٹکر لگنے سے اسکوٹر پر سفر کر رہے ہیں میاں بیوی فوت ہوگئے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ میں اپنی جان گنوانے شوہر کا نام اکبر پاشاہ (63 سال) اور ختیجہ بی (53 سال) ہے ۔ انتہائی بے پروائی سے چلائے جا رہے بُلیٹ ٹینکر نے اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی اچھل کر سڑک پر جا گرے اور ٹینکر نے انہیں روند ڈالا جس کی وجہ سے دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ ان کا اسکوٹر بھی بری طرح تباہ ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنے پاسپورٹ کی رینیول کارروائی پوری کرنے کے لئے منگلورو پاسپورٹ آفس جا رہے تھے ۔ اس ضمن میں پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔