ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی اور دکشن کنڑا میں ہوئی برسات

اڈپی اور دکشن کنڑا میں ہوئی برسات

Thu, 16 Mar 2023 19:31:24    S.O. News Service

منگلورو،16 مارچ (ایس او نیوز) جسم کو جھلسانے والی گرمی کے دوران دکشن کنڑا اور اڈپی کے بعض مقامات پر ہلکی پھلکی برسات ہوئی ہے۔  
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منداجے ، بیلتنگڈی اور دھرمستھلا میں بادلوں کی گرج اور بجلیوں کے کڑک کے ساتھ اچھی خاصی برسات ہوئی جبکہ ناوور، سراپاڈی، اولی اور مانی میں بوندا باندی دیکھنے کو ملی ۔ پتور کے کابکا، ہری ہرا، سبرامنیا اور دیگر علاقوں میں متعدل بارش ہوئی۔
    
اڈپی شہر میں ہلکی پھلکی بوندا باندی دیکھی گئی اور زیادہ تر وقت آسمان پر بادل چھائے رہے۔ گرمی شدت اپنی انتہا کو پہنچتی نظر آئی۔ 


Share: