ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : خواتین کے گلے سے چین اڑانے والا بین الریاستی چور گرفتار - 3 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سونا ضبط

اُڈپی : خواتین کے گلے سے چین اڑانے والا بین الریاستی چور گرفتار - 3 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سونا ضبط

Sat, 29 Oct 2022 18:34:24    S.O. News Service

اُڈپی 29/ اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی پولیس نے خواتین کے گلے سے چین اڑانے اور چوریاں انجام دینے والے بین الریاستی چور کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے مولا علی جمعدار کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس نے 3 اکتوبر کو شہر میں ایم جی ایم گراونڈ کے پاس پریما نامی خاتون کے گلے سے چین اڑانے کے معاملہ کی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مولا علی جمعدار کی نشاندہی کرلی اور پتہ چل گیا کہ اس نے چوری کیا ہوا سونا دھارواڑ ٹول گیٹ کے پاس ایک زیورات کی دکان میں فروخت کیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزم جعمدار نے 2021 میں کڈیالی میں ڈاکٹر پرانجا سریکانت کے گھر پر بھی زیورات چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اس کے قبضے سے 3 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سونا بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ جمعدار پر ڈانڈیلی ، باگلکوٹ ، دھارواڑ کے علاوہ گوا کے مڈگاوں اور پونڈا پولیس اسٹیشنوں میں بھی چوری کے کیس درج ہیں ۔ پولس ذرائع کے مطابق وہ ایک عادی چور ہے اور ابھی حال ہی میں ضمانت پر جیل سے رہا ہوا تھا ۔  


Share: