ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں سرکار ی بس اور کار کے درمیان بھیانک ٹکر؛ چار ہلاک ایک شدید زخمی

انکولہ میں سرکار ی بس اور کار کے درمیان بھیانک ٹکر؛ چار ہلاک ایک شدید زخمی

Sun, 01 Jan 2023 16:49:51    S.O. News Service

بھٹکل  یکم جنوری (ایس او نیوز)   یہاں سے قریب 95 کلو میٹر دور ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں سرکاری بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار چار لوگ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے  سرکاری اسپتال میں  داخل کیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مرنے والے تمام لوگ تمل ناڈو  کے  ہیں ، ان کی کار کاروار سے انکولہ کی طرف جارہی تھی، جبکہ کے ایس آر ٹی سی بس  گوکرن سے  ہبلی جارہی تھی، انکولہ تعلقہ کے  بالے گولی نیشنل ہائی وے 66 پر دونوں سواریاں  تیز رفتار ی کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکر ا گئیں۔

حادثہ  اتوار کو پیش آیا۔ فوری طور پر مہلوکین کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔


Share: