بھٹکل 30 ڈسمبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدسالہ جشن کی اختتامی تقریب کے موقع پر ابنائے انجمن نے بھٹکل میں رہائش پذیرانجمن کے ٹاپ ریٹائرڈ اساتذہ کے گھروں میں پہنچ کراُن کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی کی اور میمنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی بہترین انداز میں تہنیت کی۔
انجمن الومنی کے کنوینرجناب اشفاق سعدا کی قیادت میں ئائب کنوینر جاوید آرمار، ممبرس آفتاب حُسین کولا، جاوید کولا، سیفان احمد شینگیری،مبشر حُسین ہلارے، عبدالوصی خلیفہ، عاطف اُدیاور، وقاص برماور،سید سمیرسقاف، مُبیین جوکاکو وغیرہ پر مشتمل ایک وفد جمعہ کو بھٹکل کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر انجمن ہائی اسکول اور انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج کے ریٹائرڈ ٹیچروں اور پروفیسروں کے گھر پہنچا اور بہترین خدمات پیش کرنے پر اُن کی ستائش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
اسلامیہ اینگلواُردو ہائی اسکول سے ریٹائرڈ ہونے والے آساتذہ میں مولانا محمد صادق اکرمی ندوی، نذیر احمد ہلویگر، محمد الیاس پاشہ، محمد نظام ممی گٹی، عبدالعلیم خان اور ایل ڈبلیو آوٹی کی تہنیت کی گئی۔ اسی طرح کالج کے ریتائڑد پروفیسروں میں ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف، ڈاکٹر کے سی نذیر احمد، پروفیسر ایچ ایم زرزری، پروفیسر اے ایم مُلّا، پروفیسر سیف اللہ خان اور پروفیسر ایس جے کُورلے کی تہنیت کی گئی۔
انجمن کے صد سالہ جشن کےموقع پریاد کرنے پر تمام اساتذہ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شاگردوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعض نے اس بات کی خواہش کی کہ انجمن کو مزید ترقی کے منازل طئے کرنے ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ انجمن کی یونیورسٹی قائم ہو۔