واشنگٹن ،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں واشنگٹن کے فوجیوں اور جاسوسوں کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو کے مطابق تفتیش اور احتساب کا امریکا کا اپنا نظام انتہائی مضبوط اور بااثر ہے اور اس نظام کا دنیا کے کسی بھی ملک سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹروڈو کے بقول بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی اہلکاروں کے خلاف جنگی جرائم کے مبینہ ارتکاب سے متعلق کوئی بھی تفتیش غلط اور بے جا ہو گی۔ امریکا اس عالمی عدالت کا رکن ملک نہیں ہے۔