ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اجمیر دھماکے کے مجرم دیویندر اور بھاویش ہیں کون؟

اجمیر دھماکے کے مجرم دیویندر اور بھاویش ہیں کون؟

Thu, 23 Mar 2017 12:26:22    S.O. News Service

اجمیر،22مارچ(ایس اونیوز/آئی این ا یس انڈیا)راجستھان میں روحانی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں کوئی نو سال پہلے ہوئے دھماکے میں مجرم قرار دئے گئے بھاویش پٹیل، دیویندر گپتا اور آنجہانی سنیل جوشی کا تعلق ہندو تنظیموں سے رہا ہے۔2007 کے اس دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔ یہ دھماکے سال 2007 میں 11 اکتوبر کو رمضان کے مہینے میں ہوا تھا۔6 مارچ 2017 کو اس معاملے میں عدالت نے تین افراد کو مجرم ٹھہرایا تھا۔ یہ تینوں ہیں دیویندر گپتا، بھاویش پٹیل اور سنیل جوشی۔ دیویندر گپتا اور سنیل جوشی آر ایس ایس کے سابق کارکنان رہے ہیں۔تینوں کو این آئی اے کورٹ نے بم پلانٹ کرنے اور مذہبی جذبات بھڑکانے کے معاملے میں مجرم ٹھہرایا تھا۔ دیویندر گپتا اور بھاویش پٹیل کو عدالتی حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ سنیل جوشی کی دھماکے کے ٹھیک بعد پراسرار موت ہو گئی تھی۔
اس معاملے میں اسیمانند، چندر شیکھر لیوے، مکیش وسانی،بھارت موہن رتیشور، لوکیش شرما، میہلو کمار اور ہرشد سولنکی کو رہا کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سریش نائر، سندیپ ڈانگے اور رام چندر کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔ان میں دیویندر گپتا اور سنیل جوشی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے وابستہ رہے اور بعد میں انہوں نے اپنی الگ راہ نکال لی، تاہم آر ایس ایس ان تنظیم سے منسلک ہونے کے دعووں کی تردید کرتی ہے۔سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم ایسی کسی بھی سرگرمی میں یقین نہیں رکھتی ہے۔جے پور کی عدالت نے ان دونوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔دھماکے کے اس واقعے میں مجرم ٹھہرائے گئے دیویندر گپتا اور بھاویش پٹیل اب جیل میں ہیں، مگر تیسرے مجرم سنیل جوشی کا اس دھماکے کے واقعہ کے چند ماہ بعد ہی مدھیہ پردیش میں قتل ہو گیاتھا۔جوشی کے قتل کے معاملے میں مدھیہ پردیش کے ودیشا میں مقدمہ بھی چلا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔گزشتہ ماہ ہی عدالت نے اس معاملے میں الزامات کا سامنا کر رہے آٹھ افراد کو بری کر دیا، اس کے ساتھ ہی یہ راز ہمیشہ کے لئے دفن ہو گیا کہ آخر سنیل جوشی کو کس نے اور کیوں موت کے گھاٹ اتارا۔اس دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کرنے والے راجستھان پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے نے اپنی چارج شیٹ میں دیویندر گپتا کے بارے میں مکمل معلومات دی ہے۔
چارج شیٹ کے مطابق دیویندر گپتا مدھیہ پردیش کے م میں آر ایس ایس کے عہدیدار ہیں۔ اسی دوران وہ سنیل جوشی کے رابطے میں آیا اور ان کے ہندوتوا کے خیالات سے بے حد متاثر ہوا، دونوں اکثر ملتے رہے۔پھر دیویندر گپتا جھارکھنڈ کے جامتاڑا میں آر ایس ایس کے پرچارک کی حیثیت سے کام کرنے لگے۔ تحقیقات کے مطابق اس کے باوجود جامتاڑا سے ودیشا کا یہ فاصلہ انہیں سنیل جوشی سے دور نہیں لے جا سکا۔راجستھان پولیس کے دستے نے تحقیقات میں پایا کہ یہ دونوں پھر آر ایس ایس سے الگ ہو کر ہندوتوا کی الگ منزل کے لئے چل پڑے۔یوں تو دیویندر گپتا راجستھان کے اجمیر کے رہائشی ہیں، مگر اپنے نظریاتی مقصد کی خاطر وہ مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں کے چکر لگاتے رہے۔جانچ ایجنسی کویومہ سنیل جوشی کی ذاتی ڈائری ہاتھ لگ گئی۔ اس ڈائری سے پولیس کو جوشی اور ان کے گروپ کے ہندو تو نقطہ نظر اور رابطہ ذرائع کا پتہ لگا۔


Share: