ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اترپردیش کے شاجہاں پور میں مسجد میں گھس کراشرارکی شرانگیزی، برہم مسلمانوں کا احتجاج

اترپردیش کے شاجہاں پور میں مسجد میں گھس کراشرارکی شرانگیزی، برہم مسلمانوں کا احتجاج

Thu, 03 Nov 2022 13:39:00    S.O. News Service

شاجہاں پور،3/؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ریاست اترپردیش کے شاجہاں پور کی ایک مسجد میں گھس کر شرپسندوں نے کلام پاک کو نذر آتش کر دیا جس کے ساتھ ہی مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہردوڑ گئی۔

شرانگیزی کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے اشرار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہجہانپور کے چوک کوتوالی علاقہ میں واقعہ مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں بدھ شام دو اشرار داخل ہوئے اور مذہبی کتاب کو جلا دیا، نماز کے لئے جب امام حافظ ندیم اور دیگر افراد پہنچے تو مذہبی کتاب کے جلے ہوئے صفحات انھیں نظرآئے انہوں نے دیگر لوگوں کو واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد مسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسجد میں گھسنے والے شرانگیزوں کی واردات قریبی دکانوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئی ہے۔

واقعے پر مسلمانوں نے جب احتجاج کیا تو پولس نے احتجاجیوں کو منتثرکرنے کیلئے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ صورتحال کشیدہ لیکن پرامن بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اوراشرار کی جلد سے جلد گرفتاری کا یقین دلایاہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔


Share: