کاروار 23 / اپریل (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔ اس بات کی اطلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے دی۔
بتاتے چلیں کہ 7 مئی کو ہونے والی پولنگ کے لئے جو 13 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں ان میں انڈین نیشنل کانگریس کی ڈاکٹر انجلی نمبالکر اور بی جے پی کے امیدوار وشویشورا ہیگڑے کاگیری کے درمیان براہ راست مقابلہ ہونے والا ہے ۔ اس کے علاوہ سوشلسٹ یونیٹی سینٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) کے گنپتی ہیگڑے، کرناٹکا راشٹرا سمیتی کے ونائیک منگیش نائک، اتم پرجاکیہ پکشا کے سنیل پوار، آزاد امیدوار کرشنا جی پاٹل، چیدانند ہنومنتپّا ہریجن، نیرنجن اودئے سنہا سر دیسائی، ناگ راج اننت شیرالی، اروند گوڈا، اویناش نارائن پاٹل، کرشنا ہنومنتپّا بلیگار، راج شیکھر شنکر ہینڈلگی کے نام شامل ہیں ۔