ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش کے اننت پورمیں ٹریکٹر پر بجلی کا تار گرنے سے چار مزدور ہلاک، تین زخمی؛ چار مہینوں میں چوتھی واردات

آندھرا پردیش کے اننت پورمیں ٹریکٹر پر بجلی کا تار گرنے سے چار مزدور ہلاک، تین زخمی؛ چار مہینوں میں چوتھی واردات

Wed, 02 Nov 2022 22:35:19    S.O. News Service

آننتاپور2/ نومبر(ایس او نیوز) کھیتی باڑی کرکے گھرکا گذارہ کرنے والے چار مزدوراُس وقت ہلاک ہوگئے جب 11 کلو واٹ کی بجلی گذرنے والی تارٹریکٹر پر گرگئی، جس ٹریکٹر پر یہ لوگ سفرکررہے تھے۔ حادثہ بدھ کو آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے بومناہل منڈل کے درگاہ ہونورو گاؤں میں پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی مزدو ونیلّی گاؤں میں کھیتی باڑی کا کام مکمل کرکے واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناگراجو نے بتایا کہ واقعے کے بعد دیہاتیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے APSPCL (آندھرا پردیش سولار پاور کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹیڈ) کے عملے کو موقع واردات پر پہنچنے سے بھی روک دیا اور بجلی کی سپلائی بند کردی۔

کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہارنے والوں کی شناخت پالتھورو پاروتی (26)، سنکرمّا (48)، بویا ونمّا (50) اور بویا رتنمّا (26)۔ بجلی کا شاک لگنے سے بویا سنکرمّا (27)، بویا لکشمی اور بویا مہیش بری طرح زخمی ہوئے ہیں، جنہیں بے ہوشی کی حالت میں کرناٹک کے بلاری اسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔

رایا درگ کے ایم ایل اے کپو رام چندرا ریڈی نے ایک بیان میں کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس۔ جگن موہن ریڈی نے مرنے والوں میں سے ہر ایک کے لواحقین کو 10 لاکھ روپئے کی مدد کا اعلان کیا ہے اور ہر ممکن طریقے سے کنبہ کی دیکھ بھال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پچھلے چار مہینوں میں بجلی کا تار گرنے سے لوگوں کے ہلاک ہونے کی یہ چوتھی واردات ہے۔ اس سے قبل 30 جون کو تادیمری منڈل میں ایک چلتے آٹو رکشہ پر بجلی کا تار گرنے سے پانچ افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس بار بھی سڑک کراس کرنے والی 11 کے وی کی بجلی سے بھری تار ایک سرے سے ٹوٹ کر درگاہ ہوناورو میں سڑک پر گر گئی۔جس کے دوران سڑک پر متعلقہ ٹریکٹر گذررہی تھی۔  دو دیگر واقعات میں، ایک کسان اس وقت کرنٹ لگ کر ہلاک ہوگیا جب چلتی بائک پربجلی کا تار گرپڑی تھی۔

تازہ واردات کے بعد آندھرا پردیش کے ایس پی ڈی سی ایل نے اسسٹنٹ ڈویژنل انجینئر، اسسٹنٹ انجینئر اور لائن انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ڈائرکٹر آف الیکٹریکل سیفٹی کا معائنہ کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس رپورٹ کی بنیاد پر ایس پی ڈی سی ایل کے عہدیدار، نگران افسران کے خلاف مزید کارروائی کریں گے۔
 


Share: