ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /   افغانستان کے کابل میں فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

  افغانستان کے کابل میں فوجی ہوائی اڈے پر دھماکہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

Sun, 01 Jan 2023 12:58:09    S.O. News Service

کابل، یکم جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں   زبردست دھماکہ  کے نتیجے  میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکہ اتوار صبح فوجی ہوائی اڈے کے باہر ہو ا ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  طالبان حکومت میں وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور   نے بتایا کہ کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر صبح ایک دھماکہ ہوا۔ لیکن ہلاکتوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی البتہ اس  دھماکے  میں کافی  لوگ  ہلاک ہو گئے ہیں۔تخار میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر عبدالمبین صافی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے   بتایا کہ بم مقامی انتظامی عملے کے ڈیسک کے نیچے رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ دھماکہ بدھ کے روز شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کے تین دن بعد ہوا ہے۔

اس سے قبل 12 دسمبر 2022 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اہم تجارتی علاقوں میں سے ایک 'شہر نو' میں دھماکہ ہوا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ افغان دارالحکومت میں ایک چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب زوردار دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ حملہ آوروں نے کابل کے شہر نو میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔ اس ہوٹل کو چائنیز ہوٹل کہا جاتا ہے کیونکہ چینی حکام اکثر یہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اس حملے میں 3 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔


Share: