باندہ، 16/نئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے باندہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے گھر کی چھت سے دھکیل دیا، کیونکہ اس نے شادی کے ایک پروگرام میں شوہر کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کر دیا۔ اس واقعہ میں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔باندہ میں یہ واقعہ اس وقت ہوا جب کھاپتہا گاؤں کی رہنے والی وشاکھا تیواری (28)،باندہ کے چلاگھاٹ ٹاؤن میں دگھاوت گاؤں میں اپنے کزن کی شادی میں شامل ہونے کے لئے گئی ہوئی تھی۔ شادی کے پروگرام میں روایتی ”کلاوا“ رسم کے دوران شرابی اس کا شوہر اجے، رقص کرنے کے لئے وشاکھا کے ساتھ زبردستی کرنے لگا. وشاکھا نے جب اجے کی زبردستی کی مخالفت کی، تو اس سے وہ غصے میں آ گیا۔ اجے نے وشاکھا کو چھت پر سے نیچے دھکیل دیا۔اس واقعہ میں وشاکھا کے دونوں پیروں میں فریکچر ہو گیا اور اس کے ہاتھ اور پیٹ میں بھی چوٹ آئی۔ زخمی خاتون کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کا بیان بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔ سول لائنس تھانے کے ایس ایچ او سنجے سنگھ نے کہا کہ پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ملزم شوہر نے گرفت سے باہر ہے۔