ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر علیٰ کے ہاتھوں 1.14لاکھ مستفیدین کیلئے900کروڑ روپیوں کا گرانٹ جاری، محکمہ پسماندہ طبقات کے مختلف بورڈز کے تحت اسکیموں کو رقم منظور:بومئی

وزیر علیٰ کے ہاتھوں 1.14لاکھ مستفیدین کیلئے900کروڑ روپیوں کا گرانٹ جاری، محکمہ پسماندہ طبقات کے مختلف بورڈز کے تحت اسکیموں کو رقم منظور:بومئی

Tue, 14 Mar 2023 12:30:23    S.O. News Service

بنگلورو،14/مارچ(ایس او  نیوز)وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے محکمہ پسماندہ طبقات کے مختلف بورڈز کے تحت گنگا کلیان،خود روزگار،قرضہ منظوری،سلائی تربیت سمیت کئی اسکیموں کے تعلق سے کل1.14لاکھ مستفیدین کے لئے900کروڑ روپئے گرانٹ جاری کیا۔

ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر منعقد پروگرام میں محکمہ پسماندہ طبقات کے مختلف عمارتوں کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہو ئے اور مستفیدین میں سہولتوں کو تقسیم کر کے بومئی نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے مختلف بورڈ زکے تحت جاری اسکیموں کے لئے منتخب1.14لاکھ مستفیدین کو بیک وقت900کروڑ کی رقم جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت کی جانب سے کئے جارہے کام کو اگر75سال سے کیا جاتا تو آج اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے بڑے پیمانہ پر گرانٹ کا استعمال کیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے بتا یا کہ گنگا کلیان اسکیم کے تحت19 ہزار مستفیدین کے لئے مختلف بورڈ ز کی جانب سے پانچ ماہ کے اندر بورویل منظور کئے گئے،جبکہ ایسی اسکیموں کو پہلے 5سال کا عرصہ لگتا تھا۔وزیر اعلیٰ نے کہا پہلی قسط کے طورپر 75ہزار روپئے راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں جمع کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ گنگا کلیان کے ساتھ50کنک داس ہاسٹلوں کی تعمیر،خودروزگار،سلائی کی تربیت ودیگر سہولتوں کو فراہم کیا گیا ہے اور ضرورت کے حساب سے33ہزار بچوں کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے،امسال افزود ایک لاکھ طلبا کے ہاسٹل کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ حکومت نے ایس سی،ایس ٹی اور پسماندہ طبقات کے حق میں بے شمار اسکیموں کو جاری کیا ہے،ودیا ندھی اسکیم کے تحت زرعی مزدوروں کے بچوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کنٹراکٹ اور راست ادائیگی کے تحت خدمت انجام دے رہے صفائی کرمچاریوں سمیت24ہزار صفائی کرمچاریوں کو مستقل کیا گیا ہے۔ بومئی نے بتا یاکہ شمشان گھاٹ میں ملازمت کر نے والوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے،چرواہوں کے لئے350کروڑکی امداد،50ہزار لمبانی طبقہ کو آئندہ ایک ہفتہ کے اندر مزید ایک لاکھ حق پترا تقسیم کئے جائیں گے اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین کو ایک ہزار روپئے دئے جائیں گے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے سماج وبہبود کوٹا سرینواس پجاری،رکن اسمبلی روپالی نائک،ایم کرشنپا ودیگر حاضر رہے-


Share: