مینگلور 25/اکتوبر (ایس او نیوز) اپن انگڈی میں پیش آئے ایک واقعہ میں نشہ میں مدہوش شخص نے کے ایس آر ٹی سی بس پر سنگ باری کرتے ہوئے اس کا سامنے والا شیشہ توڑ دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ویگادوت بس بنگلورو سے منگلورو کی طرف آ رہی تھی ۔ اس میں سوار ایک مزدور پیشہ شخص نے ڈرائیور سے ایک ایسی جگہ بس روکنے کو کہا جو کہ منظور شدہ بس اسٹاپ نہیں تھی ۔ اس لئے ڈرائیور نے اس جگہ بس نہ روکتے ہوئے آگے جا کر باقاعدہ بس اسٹاپ پر بس روکی ۔
اس بات پر مشتعل نشہ میں مدہوش مذکورہ مسافر نے نیچے اترتے ہی بس پر پتھر پھینکنے شروع کردئے اور ونڈ شیلڈ کو چکنا چور کر دیا ۔ ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔