بنٹوال 22/ اکتوبر (ایس او نیوز) بنٹوال - دھرمستھلا نیشنل ہائی وے پر مانیہلا کے قریب ایک بس نے دو کاروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت میسکام کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر پروین جوشی (45 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
آج صبح پیش آئے حادثے میں ایک بس اور ایک کار پروین جوشی کی کار سے ٹکرا گئے ۔ تصام کی شدت ایسی تھی کہ جوشی کی کار پوری طرح تباہ ہوگئی ۔ کار ڈائیو کر رہا پروین جوشی کار کے اندر سخت زخمی حالت میں بری طرح پھنسا ہوا تھا جسے باہر نکالنے میں مقامی افراد کو بڑی دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔ حالانکہ اسے باہر نکال کر پہکے تومبے ہاسپٹل اور پھر اس کے بعد منگلورو کے پرائیویٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا مگر زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دم توڑ دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پہلے پروین کی کار اور ایک دوسری کار آپس میں ٹکرا گئے اور اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک سرکاری بس ان دونوں کاروں سے ٹکرائی جس کی وجہ سے یہ حادثہ بھیانک روپ اختیار کرگیا ۔
میلکار ٹریفک سب انسپکٹر مورتی اور دیگر عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ حادثہ میں ملوث موٹر گاڑیوں کو کرین کی مدد سے موقع پر سے ہٹایا گیا ۔ بنٹوال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ۔