مینگلور کے قریب موڈبیدری میں نوجوان عاشق کی نے معشوقہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2018, 7:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 28؍ستمبر (ایس او نیوز) مینگلور سے قریب 35 کلو میٹر دور موڈبیدری میں عشق وعاشقی کا ایک دردناک انجام اس وقت سامنے آیا جب ایک نوجوان عاشق اپنی معشوقہ کو چھرا گھونپ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی کا پھندا لگاکر خودکشی کر بیٹھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق لوہیت نامی نوجوان اپنی دور کی رشتے دار کرشمہ پجاری (۲۰سال) سے عشق کیا کرتاتھا۔پرانتھے نامی علاقے میں کرشمہ اپنے کرایے کے مکان میں والدین کے ساتھ رہتی تھی۔ جبکہ لوہیت  اس کاعاشق تھا وہ منگلورو باجال میں رہائش پزیر تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ لوہیت اس وقت کرشمہ کے گھر پہنچا جب وہ تنہا تھی۔پتہ نہیں کس بات پر دونوں کے اندر کس بات کو لے کر جھڑپ ہوئی کہ اس نے کرشمہ کے گلے پر چاقو سے اور سر پر ہتھوڑے سے وار کیا جس سے و ہ شدید زخمی ہوگئی۔ اسی دوران لوہیت نے اسی گھر میں پھانسی کا پھندا گلے میں ڈال کرلٹک گیااور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔زخمی کرشمہ کو اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لوہیت کے والدین سے پتہ چلا ہے کہ لوہیت  ایک ایئر کنڈیشنر میکانک تھا اور کام پر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا۔ کس بات پراس نے اس طرح کا انتہائی اقدام کیا ہے اس بارے میں کچھ سراغ نہیں ملا ہے۔ موڈبیدری پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔پولیس کو امید ہے کہ مزید تحقیقات اور دونوں کے موبائل فون کی تفصیلات سے اس واقعے کی حقیقت سامنے آ سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...