اڈپی: دسویں جماعت کے ایک طالب علم نے کی خود کشی۔ دوسرا طالب علم ہوگیا لاپتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2019, 12:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 9؍فروری(ایس او نیوز)برہماور تعلقہ کے کوراڈی میں واقع طالب علموں کے ہاسٹل سے ایک طالب علم فرار ہوگیا ہے جبکہ دوسرا قریبی علاقے میں درخت سے لٹکتا ہواپایا گیا ہے، جس کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے اس نے خود کشی کرلی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے طالب علم کا نام ملّیش (17سال) ہے جو کہ گنگاوتی تعلقہ کے کوپّل کا رہنے والا تھا۔اور لاپتہ ہونے والے طالب علم کا نام مہیش(17سال) ہے جو کہ وجیاپورا کا رہنے والا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ ملّیش اور مہیش نے ۷ فروری کی صبح میں ہاسٹل سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔پھر ملّیش نے ہاسٹل وارڈن کو بتایا کہ وہ اپنے پاؤں پر داد ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سے دوائی لینے کے لئے شہرکی کلینک میں جانا چاہتا ہے۔وارڈن نے ملّیش کو تنہا باہر بھیجنے کے بجائے ایک او ر شخص کو اس کے ساتھ بھیج دیا۔جب تک ملّیش دواخانے سے واپس لوٹتا تب تک مہیش کسی طرح ہاسٹل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کی بیگ ہاسٹل سے قریب ہی پائی گئی۔

سمجھا جاتا ہے کہ مہیش کے ساتھ فرار ہونے میں ناکامی کے بعد ملّیش نے ذہنی تناؤ میں خودکشی کا منصوبہ بنالیا۔ شام کو جب خصوصی کلاس چل رہی تھی تو ٹیچر نے محسوس کیا کہ ملّیش موجود نہیں ہے۔ پھر اس کی تلاش شروع ہوئی اور وہ ہاسٹل کے قریب ہی ایک ویران علاقے میں گلے میں پھندالگاکردرخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔

کوراڈی اسکول کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ دونوں طالب علم دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھے، مگر بہت ہی کند ذہن ہونے کی وجہ سے امتحان میں پاس ہونا ان کے لئے مشکل محسوس ہورہاتھا۔ چونکہ دسویں کے امتحانات قریب آگئے ہیں اور اس کی تیاری چل رہی ہے ، تو دونوں طلبہ نے امتحان سے بچنے کے لئے اسکول سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایاتھا۔جس میں ایک لڑکا تو کامیاب ہوگیا مگر دوسرا اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ برہماور پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...