منگلورو میں کیرالہ کی تیز رفتار کارنے پولیس کے ہوش اڑادئے۔ دو پولیس والے زخمی۔ ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th August 2018, 11:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو25؍اگست (ایس او نیوز)کیرالہ کی ایک کار نے خطرناک تیز رفتاری کی وجہ سے پولیس کے ہوش اڑادئے اور بہت دیر تک پیچھا کرنے کے بعد جب تک پولیس کار میں موجود لڑکے اور ایک لڑکی کو حراست میں لیتی تب تک تو پولیس والے زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے ایک کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹوں کی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ 

واقعے کی تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ محمد کنہی ایک لڑکی کو اپنے ساتھ بٹھاکرایک بڑی کارKL 14 P 4758 میں کاسرگوڈ سے منگلورو آتے ہوئے نہایت خطرناک انداز میں بہت ہی تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائیونگ کر رہاتھاجس سے اس کی اور دوسرے لوگوں کی زندگی کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔کار کے شیشوں پر کالی اسکرین چپکائی گئی تھی۔پمپ ویل کے پاس پولیس نے اسے کارروکنے کو کہا تھا اس نے تعمیل نہ کرتے ہوئے کار آگے بڑھا دی۔پولیس اس کاپیچھا کرتی رہی اور وہ اپنی کار اسی تیز رفتاری سے دوڑاتا ہوا بینڈور ویل، جیوتی سرکل، بنٹس ہاسٹل، پی وی ایس سرکل اور لال باغ سے گزرتا گیا ۔ پولیس کی طرف سے اسے روکنے کی کوشش ہرجگہ ناکام رہی۔ پھر وہ کدری علاقے میں پہنچااوریہاں اس نے کار روکنے کی کوشش کرنے والے پولیس کانسٹیبلوں کو ہی ٹکر ماردی۔ جس کی وجہ سے گجیندرا کو شدید زخم آئے اور ناگپا کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد بھی اس نے کار روکنے کے بجائے تیزی سے آگے بڑھ گیا۔لیکن جب تھوڑی دور
جا کر اس نے ایک موڑ لیا تو ایسی گلی کے پاس پہنچ گیا جہاں سے اس کی کار گزر نہیں سکتی تھی۔ تب جاکر پولیس نے اسے اور اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کو دوسرا جھٹکا اس وقت لگا جب گرفتار لڑکے محمد کنہی کی عمر معلوم ہوئی کہ وہ ابھی صرف 17سال کا ہے اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں ہے۔محمد کنہی کاسرگوڈ کے کالاناڈ کا رہنے والا ہے اور پی یو سی سال دوم کا طالب علم ہے۔کدری پولیس کیس درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...