بھٹکل میں چوری کی عجیب واردات؛ 20 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات لے کر چور فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th March 2018, 1:13 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 14/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے   چہل پہل والے علاقہ  اولڈ بس اسٹائنڈ   میں واقع ایک جویلری دکان کے باہر رکھی ہوئی  سونے کے زیورات سے بھری بیگ اسکوٹر میں رکھ کر کچھ ہی منٹوں کے اندرغائب ہوگئی، یہ واردات منگل کی رات قریب نو بجے پیش آئی۔

دکان مالک اودے کیشو شیٹ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کی طرح  اپنی جویلری کی دکان  شری ویملیشوری جویلری ورکس کو بند کرکے زیورات سے بھری بیگ لے کر باہر آئے ، اپنی اسکوٹر کی ڈکی کھولی اور اس کے اندر حفاظت کے ساتھ رکھ دیا، پھر پڑوس میں واقع  فروٹ کی دکان سے فروٹ کو خریدا ۔ جب فروٹ رکھنے کے لئے دوبارہ اسکوٹر کی ڈکی کھولی تو حیرت انگیز طور پر زیورات سے بھری بیگ غائب ہوچکی تھی۔

اودے کیشو شیٹ کے مطابق بیگ کے اندر قریب 700 گرام  کے سونے کے زیورات  اور پانچ لاکھ روپیہ نقد رقم تھی، چوروں نے پوری بیگ کو ہی اُٹھا کر نو دو گیارہ ہوگئے۔ 

بیگ کی چوری کا اُودے شیٹ پر ایسا اثر ہوا کہ اُسی وقت اُسے ہلکا دل کا دورہ پڑ گیا، اسے فوری طور پر قریبی  ویلفئیر اسپتال لے جایا گیا اور ضروری طبی امداد پہنچائی گئی۔

اطلاع ملتے ہی ٹائون پی ایس آئی کُڈگُنٹی اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور چھان بین شروع کردی۔ جویلری دکان کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کو دکھانے کے لئے جب پولس نے کہا تو پتہ چلا کہ کیمرے کام ہی نہیں کررہے ہیں۔

پولس واقعے کے تعلق سے  تحقیقات کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...