کیمرے میں ہوئی قیدکنداپور کے اسپتال میں چوری کی واردات
کنداپور ، 21؍جنوری (ایس او نیوز) کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں ہیلمٹ اور جرکن پہنے ہوئے ایک شخص نے اندر گھس کر کیش کاؤنٹرسے نقد رقم اڑالی اور یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔
کیمرے کی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ جب ایک خاتون اسٹاف میڈیکل سیکشن میں کیش کاؤنٹر پراپنے کام میں مصروف تھی تو سفید ہیلمٹ اور کالی جرکن پہنا ہوا ایک شخص کندھے پر بیاگ لٹکائے ہوئے کاؤنٹر کے قریب آتا ہے اور اچانک اندر کی طرف کودپڑتا ہے۔ خاتون اسٹاف گھبرا کر کاونٹر سے باہر نکل جاتی ہے اور لٹیرا کیش بکس سے نقدی لے کر چند لمحوں کے اندر ہی اسی بائک پر فرار ہوجاتاہے جس پر و ہ اسپتال تک آیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ اس وقت اتفاق سے کیش بکس میں صرف 4900روپے موجود تھے جس پر لٹیرے نے ہاتھ صاف کیا۔اسپتال کی طرف سے شکایت پر پولیس نے ڈکیتی کا معاملہ تو درج کرلیا ہے مگر ہیلمٹ کی وجہ سے اس شخص کی شناخت ابھی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔