بھٹکل جالی میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ پوجا کرنے گھر سے نکلے تھے، ایک گھنٹے میں الماری صاف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th September 2018, 11:07 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل  کے جالی میں دن دھاڑے چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چوروں نے ایک گھنٹے کے اندر اندر گھر میں گھس کر پوری الماری صاف کردی ہے۔ چوری کی یہ واردات  جالی میں جمعہ کو پیش آئی جب گھروالے گنیش تہوار کے موقع پر پوجا کرنے کے لئے گھر سے کچھ ہی فاصلے  پر واقع  پوجا کی تقریب میں شریک ہونے کے لئے گئے تھے۔

پولس نے بتایا کہ جمعہ کو گنیش تہوار کے موقع پر ہیبلے پنچایت کے سکریٹری لنگپا نائک پچھواڑے کے دروازے کو یہ سوچ کر لاک نہیں کیا کہ پوجا کی تقریب  گھر کے سامنے ہی واقع ہے اور کچھ ہی دیر کی بات ہے، دروازے کی کُنڈی ڈال کر وہ اور دیگر اہل خانہ پوجا کے لئے نکل گئے، ایک گھنٹے کے اندر اندر یہ لوگ واپس آئے تو گھر کا حال بے حال تھا۔الماری کُھلی ہوئی تھی اور دس ہزار نقدرقم  سمیت بچوں کو انعام میں ملی ہوئی سونے کی انگوٹھیاں سمیت دیگر زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا گیا تھا۔ لنگپا نائک نے فی الحال دو لاکھ مالیت کی چوری کا اندازہ لگایا ہے، مگر اس سے زائد  قیمتی اشیاء بھی چوری ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے،کیونکہ رات دیر گئے تک اُنہیں خود اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ الماری میں مزید کیا چیزیں تھیں جو چوری ہوئی ہیں۔

پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چور کوئی جان پہچان والا یا قریبی علاقہ کا ہوسکتا ہے۔ پولس نے مزید بتایا کہ پوجا پاٹ کی تقریب میں  سینکڑوں لوگ شریک تھے اور لنگپا نائک کے اطراف بھی کافی گھر ہیں، اس لئے اُنہیں یقین ہے کہ کسی نہ کسی نے چور کو گھر کے اندر گھستے ہوئے دیکھا ہوگا۔

بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین میں لگ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...