بھٹکل میں چوری کی ایک زبردست واردات ناکام؛ پڑوسیوں کو دیکھ کر چور زیورات پھینک کر فرار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st December 2017, 2:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 30/ڈسمبر (ایس او نیوز)  یہاں حنیف آباد کے ایک مکان میں چوری کی ایک زبردست واردات اُس وقت ناکام ہوگئی جب پڑوسیوں  کو دیکھ کر چور زیورات سے بھری تھیلی  کو قریبی کمپائونڈ میں پھینک کر فرار ہوگیا۔ چوری کی واردات مغرب اور عشاء کی آذان کے درمیان یعنی  ڈیڑھ گھنٹے کے دوران  پیش آئی تھی، مگر جیسے ہی چور نے دیکھا کہ پڑوسی اور آس پاس کے لوگوں نے اُسے چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا ہے، اُس نے  زیورات کو سامنے والے کمپائونڈ میں پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

مالک مکان جناب  سیف اللہ ائیکری نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ  وہ اور سبھی گھر والے مغرب کی آذان کے وقت گھر پر تالہ لگاکر مدینہ کالونی میں واقع اپنی بیٹی کے گھر گئے تھے، رات قریب آٹھ بجے پڑوسیوں نے اطلاع دی کہ اُن کے گھر کے اندر کوئی موجود ہے، اطلاع ملتے ہی ہم لوگ دوڑے دوڑے گھر واپس آئے، دیکھا تو گھر کے دروازے کی کُندی ٹوٹی ہوئی تھی اور اندر تمام الماریاں  کھلی ہوئی تھیں،  جبکہ سبھی زیورات غائب تھے۔

جناب سیف اللہ کے مطابق گھر کی الماریوں میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات جس میں تین نیکلس سیٹ، گولڈ چین، کان کی بالیاں، چوڑیاں، انگوٹھیاں سمیت قریب 300 گرام کے سونے کے زیورات پر چوروں نے ہاتھ صاف کرلیا تھا، جس کی مالیت قریب آٹھ لاکھ روپیہ لگائی گئی تھی۔

چوری کی اطلاع پھیلتے ہی اطراف کے علاقوں کے کافی لوگ ان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے جس کے دوران  کچھ نوجوانوں نے اطراف کے کمپائونڈوں میں تلاشی شروع کردی، اور حیرت انگیز طور پر ایک کمپائونڈ میں  تمام زیورات  ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے پائے گئے۔

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملے کے تعلق سے خبر کی گئی ہے اور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کرجائزہ لیا ہے۔

جناب سیف اللہ نے تمام زیورات ملنے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا ہے، ساتھ ساتھ پڑوسیوں اور مقامی نوجوانوں کا بھی انہوں  نے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...