چیتے کی کھال فروخت کرنے کے دوران کنداپور میں بھٹکل کے پانچ افراد سمیت دس گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2019, 6:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور 19/جنوری (ایس او نیوز) یہاں شاستری سرکل کے قریب غیر قانونی طورپر چیتے کی کھال فروخت کرنے کے الزام میں بینگلور کی سی آئی ڈی فوریسٹ یونٹ  نے دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس میں پانچ کا تعلق بھٹکل، تین کا تعلق بیندور اور ایک ایک کا تعلق ، منڈگوڈ اور  ہوناورسے ہے۔ گرفتاری کی یہ واردات جمعہ کی دوپہر کو پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق   ڈی وائی ایس پی  ایس ایس کاشی کی رہنمائی میں پولس کی ایک  ٹیم نے  چیتے کی کھال بیچنے والے اس ٹولی  سے گاہک کے طور پر پہلے بات چیت کی، پھر انہیں شاستری سرکل کے قریب کا پتہ بتا کر رقم لے جانے  اور   چیتے کی کھال ساتھ لے کر  آنے کے لئے کہا،   جیسے ہی  یہ ٹولی  ہونڈا اور  ماروتی کار پر سوار ہوکر  متعلقہ مقام پر پہنچے اور چیتے کی کھال  اُن کے  ہاتھ میں تھمانے کی کوشش کی، پولس نے  اُسی وقت رنگے ہاتھوں اُنہیں گرفتار کرلیا۔

پولس ذرائع کے مطابق  ٹولے کے افراد نے پولس پر حملہ کرکے فرار ہونے کی بھی کوشش کی، مگر ٹیم نے اُن کے ہر حربوں کو ناکام بنادیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جس چیتے کی کھال کو ضبط کیا گیا ہے، وہ ساڑھے چار سال کی  عمر کے چیتے کی ہے۔

گرفتار شدگان کی شناخت  بھٹکل کڈون کٹہ کے رگھو، بھٹکل ہاڈولی کے ناگراج  نائک، بینگرے کے پروین رام دیواڑیگا،  رنگین کٹہ کے موہن جی نائک  اور سونارکیری کے سدانند رائیکر ، منڈگوڈ کے سورج،  بیندور کے ناگراج، سنجیو پجاری، وریندر شٹی اور ہوناور ماگوڈ کے جوسون کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس نے دس ملزمین کی گرفتاری کے ساتھ ہی دو کاروں کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہے۔ معاملے کو اب محکمہ جنگلات کے سپرد کیا گیا ہے اور سبھی ملزمین پر غیر ضمانتی دفعات کے تحت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

ڈانڈیلی اغوا معاملہ : 2 کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمین گرفتار ؛ گرفتار شدگان میں بھٹکل کا شخص بھی شامل

ڈانڈیلی کے ایک شخص کا اغوا کرکے اس کی رہائی کے لئے 2  کروڑ روپے طلب کرنے والے ملزمین کو  ڈانڈیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے  جن  کی شناخت ڈانڈیلی کے رہنے والے پرشو رام ایلپّا میدار، کالگونڈا تکا رام سر نائک، ہلیال کے رہنے والے ونائیک کمپنّا کرننگ اور  بھٹکل مدینہ کالونی کے رہنے ...

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بھٹکل میں7/مئی اورپڑوسی اضلاع اُڈپی اور مینگلور میں 26/ اپریل کو ہوگی پولنگ؛ پورے ملک میں سخت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

الیکشن کمشنر کے اعلان کے مطابق ریاست کرناٹک میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، جس کے تحت بھٹکل سمیت اُترکنڑا،  چکوڈی، بیلگاوی، باگلکوٹ، وجئے پور (ایس سی)، کلبرگی (ایس سی)، رائچور (ایس ٹی)، بیدر، کوپّل، بلاری (ایس ٹی)، ہاویری ، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں 7/مئی کو انتخابات ...

اُترکنڑا میں 7 مئی کو ہوگی ووٹنگ، ضابطہ اخلاق فوری طور پر نافذ: کاروار میں ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق، اترا کنڑا لوک سبھا حلقہ میں 7 مئی کو پولنگ ہوگی، البتہ  ضلع میں فوری طور پر سخت ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کی  ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر  گنگوبائی مانکر نے دی۔

بھٹکل: انجمن پی یو اینڈ ڈگری کالج میں کبڈی، والی بال، ٹینس وغیرہ کھیلوں کے لئے اسپورٹس کورٹ کا سنگ بنیاد

انجمن پی  یو اینڈ ڈگری کالج میں  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ  کا سنیچر کوانجمن کے نو منتخب صدر جناب محمد یونس قاضیا کے ہاتھوں  سنگ بنیاد رکھا گیا، جس کے بعد خطاب کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ کالج کے بچوں کے لئے  ملٹی پرپس اسپورٹس کورٹ کی ضرورت  محسوس کی جارہی تھی ، آج یہاں   اس کا ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

اروناچل پردیش اور سکم میں ووٹ شماری کی تاریخ تبدیل، اب 2 جون کو ہوگی گنتی

اروناچل پردیش اور سکم میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہوں گے لیکن ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، اب ووٹوں کی گنتی 2 جون کو ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ اروناچل ...

مہاراشٹر میں پارلیمانی انتخابات 5مرحلوں میں ہوں گے

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ۱۹؍ اپریل سے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گا جو ۷؍ مختلف مرحلوں میں یکم جون تک الیکشن ہوں گے اس کے بعد ۴؍ جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ۲۰۱۹ء اور ۲۰۱۴ء کے انتخابات کے نتائج ۲۶؍ مئی کو آئے تھے اور ۴؍ جون کو ...