سشما سوراج نےمالدیپ کے وزیر داخلہ عمران عبداللہ سے ملاقات کی، دو طرفہ تعلقات پر ہوئی بحث

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:44 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

مالے، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پیر کو مالدیپ کے وزیر داخلہ عمران عبداللہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کی سمت میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔اپنے دو روزہ دورے کے تحت سشما سوراج اتوار کو مالدیپ پہنچیں۔مالدیپ میں گزشتہ سال نومبر میں صدر ابراہیم محمد صالح کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ہندوستان کی جانب سے جزیرے ملک کا یہ پہلا مکمل دوطرفہ سفر ہے۔سشما نے اپنے سفر کے پہلے دن مالدیپ میں اپنے ہم منصب عبداللہ شاہد کے ساتھ بات چیت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کر بتایاکہ وزیر خارجہ سشما سوراج کے مالدیپ سفر کے دوسرے دن ان کی اور مالدیپ کے وزیر داخلہ عمران عبداللہ کی ملاقات اچھی رہی،دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ سشما کے اس سفر کے دوران ان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے اور بہت سے سینئر افسر بھی ہیں۔حکام نے بتایا کہ مالدیپ میں نئی حکومت کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی سطح پر ہندوستان کی جانب سے یہ پہلا مکمل دو سفر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نومبر میں مالدیپ کا دورہ کیا تھا، لیکن اس وقت وہ صرف صالح کی حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے گئے تھے اور پھر دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مالدیپ ہندوستان میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جانے کی وجہ سے حکومت ہند کی حدود سے واقف ہے اور اس وجہ سے سشما کا سفر مجموعی تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگی۔چین کے قریبی مانے جانے والے سابق صدر عبداللہ یامین کی مدت کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔گزشتہ سال پانچ فروری کو اس وقت کے صدر عبداللہ یامین طرف ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے بعد ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔ہندوستان نے یمین کے فیصلے کی تنقید کی تھی اور ان کی حکومت سے سیاسی قیدیوں کو رہا کر انتخابی اور سیاسی عمل کی اعتباریت بحال کرنے کو کہا تھا۔مالدیپ میں 45 دن تک ایمرجنسی رہا تھا،نومبر میں ہوئے صدارتی انتخابات میں یامین کو شکست دے کر صالح مالدیپ کے صدر بنے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔