اُڈپی شہر میں سلطان گولڈ اینڈ ڈائمنڈزکے دسویں شو روم کا شاندار افتتاح؛ افتتاح کے موقع پر خصوصی رعایت سمیت ماہانہ لکی ڈرا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th March 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی 17؍مارچ(ایس او نیوز) جنوبی ہندمیں سونے اور ہیرے کے جواہرات کے لئے بہت ہی معتبر اور مشہور مانے جانے والے برانڈ سلطان گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کے دسویں شو روم کا اڈپی شہر میں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔

اُڈپی شہرکے وی ایس ٹی روڈ پر گیتانجلی سیلکس کے قریب واقع اس شو روم کا افتتاح اڈپی ضلع قاضی الحاج ابراہیم موصلیار بیکال کی دعا سے ہوا۔ پُتھّیگے مٹھ کے سُگونیندرا سوامی جی نے اس موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے کاروبار میں ترقی کے لئے دعاکی۔ فادر ویلیرین مینڈوسا نے غیر تراشیدہ اور قیمتی ہیروں کے شعبے کا افتتاح کیا، جبکہ دلہنوں کے لئے مخصوص سیکشن کا افتتاح مولانا عبدالرشید عمری خطیب اڈپی جامع مسجدکے ہاتھوں سے ہوا۔ شادیوں اور روایتی انداز میں استعمال ہونے والے زیورات کے سیکشن کا افتتاح رکن اسمبلی رگھو پتی بھٹ نے انجام دیا۔

مہمانان خصوصی کے طور پر میونسپل کاؤنسل کے رکن مانسا سی پائی، جیم اینڈ جیویلری کاونسل کی رکن جیا اچاریہ، مانڈوی ریئل ایسٹیٹ ڈیویلپرز کے چیمنمان جیری وینسنٹ ڈایاز، اڈپی فیڈریشن جماعت کے صدر این عبداللہ حاجی توفیق، اڈپی ڈسٹرکٹ مسلم یونین کے صدر یاسین ملپے، اجول گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پی شیٹی، ویسٹ کوسٹ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجا رام ہیگڈے، پاراکلا یوزرپلیٹ فارم کے صدر ابوبکر حاجی پارکلا، نینا فینسی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مولا، کے پی سی سی جنرل سیکریٹری ایم اے غفور، سینئر ایڈوکیٹ اے این ایس ہیبار موجود تھے۔

سلطان گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی ایم عبدالرؤف اور ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ٹی ایم عبدالرحیم کی موجودگی میں گروپ کے مارکیٹنگ منیجر آصف اقبال نے افتتاحی تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئے۔

مختلف انواع و اقسام کے زیورات: اڈپی شہر میں سلطان گروپ کی طرف سے شروع ہونے والے اس نئے شور وم میں ہیرے، پلاٹینم اور غیر تراشیدہ بیش قیمت ہیرے، قیمتی جواہرات کے کرسٹلز، سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ بیش قیمت گھڑیوں کی بہت ہی وسیع اور متنوع اقسام گاہکوں کے لئے دستیاب رہیں گی۔ شوروم کے افتتاح کی مناسبت سے کمپنی نے اپنے گاہکوں کے لئے مختلف اشیاء پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ دس ہزار روپے اور اس سے زائد مالیت کی خریداری پر کمپنی کی طرف سے انہیں سونے کے سکّے تحفے میں دئے جائیں گے، جبکہ ہیرے ، سونے اور چاندی کے زیورات اور برانڈیڈدستی گھڑیوں کی خریداری پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
کمپنی کی طرف سے ماہانہ لکّی ڈرا نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں گاہکوں کے لئے ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سیٹ، ریفریجریٹرز، واشنگ مشینس اور باورچی خانوں میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء جیتنے کا موقع حاصل رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...