بھٹکل انجمن کا طالب العلم میسور میں منعقدہ اسٹیٹ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلے میں دوم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th December 2018, 10:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/ڈسمبر (ایس او نیوز)  میسور میں منعقدہ ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی اُردو تقریری مقابلہ میں بھٹکل انجمن ہائی اسکول کا طالب العلم  خبیب احمد اکرمی ابن مولانا خواجہ معین اکرمی مدنی دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول کا ہونہار طالب العلم خُبیب اس سے قبل  ڈیویژن لیول، تعلقہ لیول پھر ضلعی لیول پر بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں منتخب ہوا۔

آج میسور میں منعقدہ ریاستی سطح کے اُردو تقریری مقابلے میں خبیب نے پھر ایک بار شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے نہ صرف انجمن اور بھٹکل بلکہ ضلع اُترکنڑا کا بھی نام روشن کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ ریاست بھر کے 34 اضلاع سے جملہ 68 طلبا نے اُردو تقریری مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں خُبیب احمد  نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھلاتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔

اسکول کے ہیڈماسٹر جناب شبیر احمد دفعدار نے اس موقع پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ  اس سے قبل کئی مرتبہ انجمن ہائی اسکول کے طلبا ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں، مگر یہ پہلا موقع ہے کہ  اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول کا طالب العلم ریاستی سطح پردوم مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

  ان کے اس بہترین پرفارمینس پر انجمن کےصدر جناب عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل،  ایڈیشنل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری اور ہائی اسکول بورڈ سکریٹری جناب عبدالواجد کولا نے  طالب العلم خُبیب سمیت ان کے والدین کو  بھی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...