شیرور23؍مئی (ایس او نیوز) ہر سال کی طرح امسا ل بھی گرین ویالی نیشنل اسکول اور پی یو کالج نے صد فی صد نتائج کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پی یو سی کے امتحان میں شریک ہونے والے تمام 76طلبہ میں سے 18نے ڈسٹنکشن اور بقیہ طلبہ نے فرسٹ کلاس درجے سے کامیابی درج کی ہے۔
شعبہ کامرس میں محمد جمان جیلانی طاہرہ576مارکس، سبیل 561مارکس، محمد حمزہ مصبا 559مارکس کے ساتھ ڈسٹنکشن کا درجہ پایا۔جبکہ شعبہ سائنس میں سید عاشیوم 555مارکس، آئیشوریا 545مارکس، عمار سید محمد 542مارکس کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔
اقدس کمبر، سید سلیک، عائشہ شبناز، باولا ندا، دھنیا وی بادل، حسین فہیم، اشاک واز، محمد عماد، مولانا واصل، سیدۃالنساء صبا، سیف الامین بایزید وغیرہ نے اول درجے میں کامیابی درج کی ہے۔