راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کرناٹک سے کانگریس کے کم از کم 22اراکین پارلیمان جیتنا ضروری: ایچ کے پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2019, 11:02 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو19؍جنوری (ایس او  نیوز)کے پی سی سی تشہیری کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانا ہو تو ریاست سے کانگریس کے کم از کم 22اراکین پارلیمان کو جیتنا لازمی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دستیاب موقع کا بہتر استعمال کرتے ہوئے پارٹی کی ترقی کیلئے وہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کاقرضہ معاف نہ کرکے صنعت کاروں کی جانب سے بینکوں کو لوٹنے کی اجازت دینے والی بی جے پی کو مناسب سبق سکھانے کا اب وقت آگیا ہے۔ بی جے پی اور مودی حکومت کا زوال دوریاستوں سے شروع ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 60سالوں میں کانگریس کی جانب سے ملک کو کچھ نہ دےئے جانے والی بات صرف بیوقوف اور آگاہی نہ رکھنے والے ہی کرتے ہیں ۔ بھارت کی آزادی کی تحریک کی تاریخ جاننے والا کوئی بھی شخص کانگریس کے تعلق سے غلط بات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مکت بھارت کی بات کرنے والے اب ختم ہورہے ہیں ۔ ملک کو آزادی دلانے میں کانگریس کا بے حد اہم رول ہے ۔ آزادی کی جدوجہد میں لاٹھی کی مار کھانے کے موقع پر بھارت ماتا کی جئے کانگریس والے کہہ رہے تھے ۔ لیکن بی جے پی لیڈر اب ملک سے محبت کا سبق دینے چلے ہیں۔ بی جے پی کے ایسے مشورے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھرتا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے کانگریس کی بہت زیادہ حصہ داری ہے ۔ غریبی کی سطح پر موجود 30کروڑ لوگوں کو درمیانی طبقے تک لانے کا اعزاز کانگریس کو جاتاہے۔ ہم نے 78لاکھ ملازمتیں تخلیق کی تھیں۔ بی جے پی لیڈروں کی جانب سے 12لاکھ ملازمتیں تخلیق نہیں کی جاسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔ 

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...

اتر کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا نفاذ - چیک پوسٹوں پر تیز ہوئی جانچ پڑتال؛ بورڈس اور ہورڈنگس ہٹائے گئے

لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ ہی اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر چیک پوسٹس پر جانچ پڑتال کی کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں ۔  اسی کے ساتھ ہی  سڑک کنارے لگائے گئے اشتہاری بینرس اور ہورڈنگس وغیرہ بھی ہٹائے گئے ہیں۔

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت قائم ہوئے چیک پوسٹس - نقدی اور بیش قیمت اشیاء لے جانے کے لئے ضروری ہوگا دستاویزی ثبوت 

دکشن کنڑا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے ساتھ محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست تیز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے ساتھ  نقد رقم یا قیمتی اشیاء لے جاتے ہیں تو انہیں اس سے متعلقہ باضابطہ دستاویزی ثبوت اپنے پاس رکھنا ہوگا اور جانچ کے دوران افسران کے سامنے پیش کرنا ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...