پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

Source: S.O. News Service | Published on 30th April 2024, 5:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

جے ڈی (ایس) کور کمیٹی کے چیئرمین جی ٹی دیوے گوڑا نے پرجول ریونّا کو پارٹی سے نکالے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرجول ریونّا کے خلاف تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم نے پارٹی کے قومی صدر سے ایس آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہو جانے تک انہیں پارٹی سے معطل کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاست میں حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی کے درمیان سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے کہا تھا کہ پرجول کو معطل کرنے پر پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے۔ اب ہبلی میں کور کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں ہاسن کے ایم پی کی معطلی کی سفارش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریونّا چونکہ رکن پارلیمنٹ ہیں اس لیے ان کی معطلی کا فیصلہ دہلی سے کیا جانا ہے۔ کمارسوامی نے بی جے پی اور پی ایم مودی کو اس معاملے سے دور رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پرجول ریونّا کرناٹک کی ہاسن لوک سبھا سیٹ سے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس سیٹ سے وہ این ڈی اے کے امیدوار ہیں۔ ان کی انتخابی مہم میں پی ایم مودی نے شریک ہو کر ان کے لیے ووٹ مانگا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جیسے ہی ان کی فحش حرکتوں سے متعلق ویڈیوز منظر عام پر آئیں وہ ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت وہ جرمنی میں موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور وکورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

بنگلورو کورٹ نے کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ 42 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 66 سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ...

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے ...

میرا پوتا مجرم ہے تو کارروائی ضرور ہونی چاہئے، پرجول ریونا معاملہ پر سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا کا بیان

جے ڈی ایس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ اگر قصوروار پایا جاتا ہے تو انہیں اپنے پوتے کے خلاف کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ہبلی میں انجلی امبیگر کو قتل کرکے فرار ہونے والے گریش کو داونگیرے سے کیا گیا گرفتار

  ہبلی کی 20 سالہ انجلی امبیگر کو  اُس کے گھر پہنچ کر چاقو سے پے درپے حملہ کرکے اُسے موت کے گھاٹ اُتارکر فرار ہونے والے ملزم  گریش عرف وشوا کو  کرناٹک پولس نے داونگیرے سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ مہلوک انجلی نے مبینہ طور پر ملزم کے ساتھ فرار ہونے   کی تجویز  کو ماننے سے انکار ...

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...