بھٹکل کوگؤ ہتھیا سے نجات دلانے کے لئے عوام تعاون کریں:راگھویشور سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2017, 12:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 21؍جنوری (ایس او نیوز) گؤ رکھشا کی مہم چلانے والے راگھویشور بھارتی سوامی نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ اگر عوام تعاون کریں تو بھٹکل کو گؤ ہتھیا سے پاک تعلقہ میں بدلا جاسکتا ہے۔

راگھویشور سوامی نے شیرالی جنتا ودیالیہ کے میدان میں گؤ یاترا اور سوربی سنت سنگم پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیا۔ہندوستانی گائے کی اہمیت کے پیش نظر اسے پالنا پوسنا اور اس کی حفاظت کرنا ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔گائے سے ملنے والے فوائد سے اگر زیادہ سے زیادہ آمدنی اور کمائی مقصود ہوتو پھر گائے کو قصائیوں کے ہاتھوں فروخت کرنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بھٹکل کی پیشانی پر لگے ہوئے داغ دھونے ہونگے۔ یہاں کسی بھی قسم کے فساد ، جھگڑے اور دنگے کے بغیر گؤ کشی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا جانا چاہیے۔اس سلسلے میں بیداری لانے کی مہم چلائی گئی تو آئندہ دنوں میں بھٹکل گؤ ہتھیا سے مکت تعلقہ قرار پانے میں کوئی شک نہیں ہے۔

سوامی نے کہا کہ بھٹکل میں 'گائے بینک'بنانے کی ضرورت ہے اس کے لئے مقامی باشندوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔اس لئے کہ ذبح کرنے کے لئے جب گائے فروخت کرنے والے ہی نہیں ہونگے تو پھر کوئی گائے کی ہتھیا کیسے کر پائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے لئے گھروں میں گائے پالنا ممکن نہیں ہے انہیں چاہیے کہ گؤ شالہ میں پل رہی ایک گائے کو گود لینے کا کام کریں۔گائے سے ملنے والی اشیاء کو خریدنے سے گائے کی حفاظت بھی ہوتی ہے اور کسانوں کو مالی فائدہ بھی پہنچتا ہے۔انہوں نے گؤ مالا کے ضمن میں ریاستی حکومت کی پالیسی کی بھی مذمت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...