نیویارک: ٹائمزاسکوائر کے نزدیک بنگلہ دیشی کا بم دھماکا ، چار افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 9:19 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکا کے شہر نیویارک کے مصروف علاقے مین ہیٹن میں سوموار کی صبح ایک پائپ بم پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔نیویارک کے محکمہ پولیس نے اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ ساڑھے سات بجے کے قریب دھماکا مین ہیٹن کی بیالیسویں شاہراہ اور آٹھویں ایونیو پر ٹائمز اسکوائر کے نزدیک ہوا ہے۔ اس کے بعد اس علاقے میں بعض زیر زمینوں ٹرین لائنوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ٹرینوں کا رْخ دوسرے اسٹیشنوں کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

ڈبلیو اے بی سی نیوز چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ یہ ایک پائپ بم تھا اور یہ پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کے نزدیک ایک زیر زمین سب وے پر اس مشتبہ شخص کے ہاتھ میں پھٹ گیا جس اس شخص کے علاوہ تین مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔پورٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے اس مشتبہ شخص کو فوری طور پر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔حکام نے اس مشتبہ حملہ آور کا نام عقائد اللہ بتایا ہے۔وہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی عمر ستائیس سال ہے۔

ایک اور ذریعے نے بتایا ہے کہ پولیس کو اس مشتبہ ملزم سے ایک دھماکا خیز ڈیوائس ملی تھی۔یہ ڈیوائس ایک تار کے ذریعے اس کے جسم سے بندھی ہوئی تھی۔اہلکاروں نے بم کو اس کے جسم سے الگ کرنے کے بعد ناکارہ بنا دیا جس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔نیویارک کے محکمہ پولیس کے سابق کمشنر بریٹن نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ ملزم کی عمر بیس اور تیس سال کے درمیان ہے اور وہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھتا ہے۔اس نے مبینہ طور پر داعش کے نام پر اس ڈیوائس سے دھماکے کی کوشش کی تھی۔ اس لیے یہ یقینی طور پر دہشت گردی کا حملہ تھا۔ان کا یہ کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم گذشتہ سات سال سے امریکا میں مقیم ہے۔تاہم داعش یا کسی اور جنگجو گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔امریکا کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف بی آئی)،پولیس اور دوسرے متعلقہ ادارے اس بم دھماکے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...