بھٹکل نونہال سینٹرل اسکول میں بچوں کی مائوں کے درمیان مختلف مقابلہ؛ نونہال سوپر موم میں اول اور دوم آنے والوں کو دئے گئے انعامات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th March 2018, 2:07 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل29/مارچ (ایس او نیوز)  اسکولوں میں بچوں کے درمیان مختلف مقابلہ جات  ہوتے رہتے ہیں، مگر بچوں کی مائوں کےدرمیان مقابلوں کے بارے میں شائد ہی کسی نے سُنا ہوگا، مگر شہر کے بہترین اسکولوں میں جانے پہچانے جانے  والے نونہال سینٹرل اسکول میں جمعرات کو بچوں کی  مائوں کے لئے " نونہال سوپر موم" عنوان کے تحت  مختلف مقابلے منعقد کئے گئے  اور تعجب کی بات یہ رہی کہ ان مقابلوں میں  کثیر تعداد میں خواتین نے حصہ لیتے ہوئے  اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

نونہال  سوپر موم  کے تحت قرات، نوائطی سنگنگ ، انگریزی تحریری مقابلہ، کنڑا تحریری مقابلہ، اُردو تقریری مقابلہ، انگریزی تقریری مقابلہ سمیت مختلف مقابلے منعقد کئے گئے تھے جس میں  اول اور دوم آنے والوں کو ٹروفیاں انعام میں دی گئیں۔ مقابلوں میں اول اور دوم آنے والوں کی لسٹ کچھ اس طرح ہے: 

قرات مقابلہ:

اول عائشہ تسکین  ۔۔ مدر آف محمد نور جوباپو (گریڈ ۔نائن)

دوم: فاطمہ نبیلہ ۔ مدر آف عائشہ ہانہ آرمار (گریڈ تھری)

نوائطی سنگنگ مقابلہ:

اول: عائشہ حِبہ ۔۔۔ مدر آف محمد ماہر (گریڈ سیون)

دوم:  قیصر ۔۔۔ مدر آف فردوس  (گریڈ ٹین)

انگریزی تحریری مقابلہ:

اول:  اُمّ ہانی  ۔۔ مدر آف  عائشہ، ہالہ اور نوفل (گریڈ سات اور گریڈ چار)

دوم:  ہانیہ ۔۔مدر آف محمد رائید

اُردو تقریری مقابلہ:

اول:   عائشہ حِبا ۔۔ مدر آف انعم سنہری  (گریڈ تھری)

دوم:  عائشہ تسکین ۔ مدر آف نور جوباپو  (گریڈ نائین)

انگریزی تقریری مقابلہ:

اول:   اُّم ہانی۔۔ مدر آف عائشہ ، ہالہ اور نوفل (گریڈ سات اور گریڈ چار)

دوم:   فاطمہ ثانیہ  ۔۔ مدر آف عائشہ سِمرا

کنڑا تحریری مقابلہ:

اول:   فوزیہ مدر آف فاطمہ مُزینہ   (گریڈ ٹو)

دوم:   فاطمہ طیبہ   مدر آف عمر  (گریڈ سات)

 سبھی اول اور دوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا، اسی طرح تمام حصہ لینے والی خواتین کی ہمت آفزائی کے لئے اُنہیں بھی میمنٹوز پیش کئے گئے۔

پروگرام کو مزید لطف اندوز بنانے  کی غرض سے ایک منٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، جو بے حد دلچسپ رہا اور مائوں نے خوب لطف اُٹھایا۔

پروگرام کا آغاز اسکول کی طالبہ سعیدہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا تھا،  آفرین نے حمد اور خدیجہ  معلم نے ترنم کے ساتھ نعت پاک پیش کیں۔ وداء صدیق نے تمام مہمانوں نیز مقابلوں میں شریک ہونے والی خواتین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی، انہوں نے کہا کہ طلبہ کی مائوں کے درمیان مقابلہ  کرنے والا   ایسا انوکھا پروگرام   پورے شہر بھٹکل میں پہلی بار   رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی اُمید اور خواہش ظاہر کہ یہ  پروگرام  اسکولی بچوں ، اُن کی مائوں اور اسکول  ٹیچروں کے ساتھ بہترین ملاپ  کا ذریعہ بنے گا۔

 اسکول ٹیچرس مہراج النساء فقی بھائو  اور سائما خطیب نے پروگرام کی کامیاب نظامت کی، جنہیں اس پروگرام کی ماسٹر آ ف سیریمنی کہا جاسکتا ہے،  پروگرام کو کامیابی کے ساتھ آرگنائز کرنے میں یہ دونوں پیش پیش نظر آئیں۔

پروگرام کے آخر میں اسکول ہیڈمسٹریس محترمہ گُل آفروز نے  کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے پروگرام میں شریک سبھی مہمانان و  خواتین سمیت اسکول ٹیچروں  کا بھی نونہال سوپر موم  پروگرام کو کامیابی کے ساتھ آرگنائز کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کی مائوں کی صلاحیتوں اور اُن کے اندر چھپی ہوئی خوبیوں کو اُجاگر کرنے کی غرض سے یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا اور ٹیچروں کی کوششوں اور  مائوں کی شرکت سے  یہ  پروگرام نہایت  کامیاب رہا۔

اس موقع پر مدرسہ اصلاح البنات کی  ہیڈمسٹریس خورشید آپا، علی پبلک اسکول کی شفیق النساء، انجمن کالج فور ویمن کی لیکچرر رُخسار اور مسجد امام بخاری کی بریرہ  سمیت کافی دیگر خواتین موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...