نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبہ: تحویل میں لی گئی زمینات کے معاوضے سے متعلق مسائل جاننے کے لئے ایڈیشنل اے سی کا اُترکنڑا دورہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 2:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کارواریکم ؍ اکتوبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 66کے توسیعی منصوبے کے لئے جو زمینیں تحویل میں لی گئی ہیں اس کے معاوضے کے بارے میں اگر کسی قسم کے مسائل ہیں تو ان کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے شمالی کینرا ضلع انتظامیہ نے ایک پروگرام بنایا ہے۔ کیونکہ زمینات کو تحویل میں لینے کا آرڈیننس جاری ہونے کے باوجودبہت سارے مقامات پر زمین مالکان نے ابھی تک اپنی زمینیں سرکاری تحویل میں دینے کاکام پورا نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ سے توسیعی منصوبہ بہت سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرضلع کے مختلف مقامات پر مقررہ تاریخ اوروقت پر گرام یا پٹن پنچایتوں میں ملاقات کے لئے حاضر رہیں گے ۔ جن لوگوں کوتحویل میں لی جانے والی زمین کے معاوضے سے متعلق مسائل درپیش ہیں، ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ مقررہ وقت پر ایڈیشنل ڈی سی کے سامنے حاضر ہوکر اپنی بات رکھیں۔ دورے پروگرام یوں طے کیا گیا ہے:
3اکتوبر صبح 10.30بجے سے 1.30بجے تک ہلدی پور گرام پنچایت، 4اکتوبر صبح 10.30بجے سے 1.30بجے تک کرکی گرام پنچایت، 5اکتوبر صبح 10.30 بجے سے 1.30بجے تک ہوناور پٹن پنچایت، 6اکتوبر صبح 10.30بجے سے 1.30بجے تک منکی، کیلگین اورو، کاسرکوڈ

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...