مفتی تقی عثمانی پرقاتلانہ حملہ شرمناک، دہشت گردی انتہائی مذم عمل اوربزدلانہ حرکت 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2019, 2:14 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی:23 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)  پاکستان کے معروف عالم دین اور نامور محقق مولانا مفتی تقی عثمانی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے معروف دانشور ڈاکٹر محمد منظورعالم نے کہاکہ یہ حملہ دہشت گردی اور بزدلانہ حرکت ہے جس کی کسی بھی سماج میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروئی ضروری ہے تاکہ دوبارہ کوئی او راس طرح کی دہشت گردی کرنے کے بارے میں نہ سوچ سکے ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مفتی تقی عثمانی کی ذات پر ہوئے شدید قاتلانہ حملہ کو شرمناک بتاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران نیوز ی لینڈ ،برطانیہ اور پاکستان میں دہشت گردانہ واقعہ پیش آچکاہے ۔ اتفاق ہے کہ تینوں جگہ دہشت گردوں نے اہل علم اور مذہب اسلام سے وابستہ لوگوں کو بنایاہے ۔نیوزی لینڈ میں عین نماز کے دوران حملہ کے پچاس مسلمانوں کو شہید کیاگیا ۔ برطانیہ میں شرپسندوں نے پانچ مساجد پر بیک وقت حملہ کیا اور اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد نماز جمعہ کیلئے جارہے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کردیاگیاجس میں ان کے محافظ اور ڈرائیور سمیت تقریبا تین بے گناہوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی مقامات اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنایا جانامحض اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کوئی لابی کام کررہی ہے یاکوئی گہری سازش ہے اس کی تحقیق ضروری ہے۔سفیدفام انتہاء پسندوں نے ہمیشہ اسلام کے خلاف ریشہ دوانیاں کی ہے ،اسلام کے بڑھتے قدوم کوروکنے کی کوشش کی ہے حالیہ دنوں میں متعدد مقامات پر حملہ کرکے ایک مرتبہ پھر یہی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے پس پردہ یہی ایجنڈہ مضمر ہے کہ سفید فام اقوام پوری دنیا پر اپنی برتری اور بالادستی چاہتی ہے،وہ انسانیت پرعمل کرنے کے بجائے انسانوں کے درمیان تفریق پیداکرنے کے اصول پر گامزن ہے ۔انسانوں کے درمیان مساوات،عدل وانصاف اور انسانی جانوں کا تحفظ اسے منظور اور پسند نہیں ہے ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف محترمہ جینسڈا ہیں جنہوں نے عالمی رہنماؤں کیلئے اقلیت نوازی اورانسانیت کی ایک نظیر پیش کی ہے جسے پوری دنیا کے سربراہان مملکت کو اپنا نا چاہیے تو دوسری طرف سفید فام اقوام مسلمانوں کے خلاف تعصب اور عداوت میں دہشت گردی کی تمام حدیں پارکرچکی ہے ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنے بیان میں کہاکہ دہشت گردی ناسور اور سماج کیلئے زہر قاتل ہے ۔اس کا مکمل خاتمہ اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اور سخت کاروائی ضروری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔