چکمگلورومیں گرام پنچایتوں کی جانب سے ایک ہی دن میں6ہزار سے زیادہ مزدوروں کوملا روزگار
چکمگلورو9؍اگست (ایس او نیوز)چکمگلورو، جنوبی کینرااور کوڈاگو اضلاع میں بھاری برساتوں کی وجہ سے کھیتی باڑی میں مزدوری کرنے والے ہزاروں افراد بے روزگاری شکار ہوگئے ہیں ۔ اس مسئلے حل کرنے کے لئے نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (NREGA)کے بے روزگارو ں کو روزانہ مزدوری پر کام پر لگانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
تقریباً 26گرام پنچایتوں کی طرف سے نریگا اسکیم کے تحت نالوں کی صفائی، اسکولوں کے کمپاؤنڈ اور بیت الخلاء کی تعمیر، جانوروں کے باڑوں کی تعمیر، چیک ڈیم کی تعمیر، جنگلاتی علاقوں میں پانی نکاسی کے نالوں کی تعمیر جیسے مختلف منصوبوں کے تحت ایک ہی دن میں 6607افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ پتہ چلاہے کہ جن گرام پنچایتوں کی طرف سے اس طرح روزگار فراہم کرنے کا اقدام نہیں کیا گیا ہے وہاں کے پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر وں کے اعلیٰ افسران کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔