منگلورو میں عالمی سطح کا آنکھوں کا نیا اسپتال ’’ڈیلٹا آئی کئیر‘‘ کا یوٹی قادر کے ہاتھوں شاندار افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th March 2017, 9:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:19/مارچ    (ایس او نیوز) بھٹکل بندر روڈ پر ڈیلٹاآئی کئیر اسپتال کی شاندار کامیابی کے بعد اب مینگلور شہر کے بیندورویل کے مین روڈ پر واقع پرانے واسن آئی کئیر اسپتال کی عمارت میں ایک نیا آنکھوں کااسپتال  ’’ڈیلٹا ائی کیئر اسپتال‘‘ قائم کیا گیا ہے، جس  کا اتوار کو شاندار افتتاح ہوا۔ اس موقع پر ریاستی کابینہ کے وزیر یوٹی قادر نے اسپتال کا افتتاح کیا تو ، رکن اسمبلی جے آر لوبو نے اسپتال کے صحن میں موجود آپٹیکلس کا افتتاح کیا، اسی طرح مشہور ڈاکٹر ایم شانتا رام شٹی نے آپریشن تھیٹر  کا اور  منگلورو مہانگرپالیکا  ممبر نوین ڈیسوزا نے ڈیلٹا میڈیکلس کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ طبی میدان میں سماجی فکر لازمی طورپر ہونی چاہئے، اسپتال پہنچنے والے مریضوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کا  رویہ اختیار کرتے ہوئے کم سے کم خرچ پر بہترین خدمات فراہم کی دینی چاہئے ، ایسا کریں گے تو  ہم عوام کے پیار و محبت اور اعتماد کے لائق بنیں گے۔ اسی طرح انہوں نے ڈیلٹا آئی کئیر اسپتال والوں سے اپیل کی کہ شہر کے لیڈی گوشن  اسپتال میں جہاں روزانہ سیکڑوں زچگیاں ہوتی ہیں، ڈیلٹا والے وہاں کے نوزائد ہ بچوں کی آنکھوں کی جانچ مفت کرنے کے تعلق سے سوچیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے ادارے کے ذمہ داروں سے اس بات کی بھی اپیل کی کہ وہ  اپنے ادارے کی جانبسے آپٹیکل ڈپلوما کالج قائم کرنے کا منصوبہ بنائیں، اگر آپ اس سمت کچھ سوچتے ہیں تو سرکارکی طرف سے ہم بھی  ہر طرح سے تعاون کرنے تیار ہیں۔

رکن اسمبلی جے آر لوبو، ڈاکٹر ایم شانتا رام شٹی ، مالاڑی اجیت کمار رائی نے بھی اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ ڈیلٹا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر بھرت کمار نے پروگرام کی صدارت کی۔ ادارے کے ڈائرکٹر عبدالحمید، کے ایم سجاد، شہنواز مراد، محمد ایاز، اسپتال کے ڈاکٹر وسنت پائی ، ڈاکٹر انوپما کارنت، ڈاکٹر پراجکتا کلکرنی ، ڈاکٹر سدھیندراوغیرہ موجود تھے۔ اسپتال کے انتظامیہ افسر بی اے محمد علی نے استقبال کیا تو عمریوایچ نے شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر ڈیلٹا آئی کئیر اسپتال کے ڈائرکٹر عبدالحمید نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ  ڈیلٹا میں کم قیمت پر عالمی درجہ کا علاج کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرڈاکٹروں کی ٹیم ، بہترین لیباریٹری ، جانچ مرکز، عورتوں اور بچوں کے لئے الگ شعبہ جات ، جدیدتکنیک سے آراستہ آپریشن شعبہ، بہترین عملہ کی خدمات ڈیلٹا کی خصوصیات میں شامل ہیں۔ ملک اور بیرونی ممالک کے مشہور و معروف برانڈ کے فریم، لینس، کانٹیاکٹ لنس ڈیلٹا آپٹکلس میں دستیاب ہیں ۔ اسپتال کے انتظامیہ آفیسر بی اے محمد علی نے بتایا کہ افتتاحی رعایت کے طورپر 19مارچ سے 19اپریل تک ارکان اسمبلی یوٹی قادر اور جے آر لوبو کی سفارش لے کر جو بھی غریب مریض ڈیلٹا میں آئے گا اُن کی مفت میں آنکھوں کی جانچ کی جائے گی، اسی طرح مفت چشمہ بھی دیا جائے گا، جبکہ رکن اسمبلی کے توسط سے آنے والوں کو ابتدائی ایک ماہ تک  علاج پر  10%رعایت دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...