مینگلور سے دبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پائلٹ شراب کے نشے میں دھت ؛ فلائٹ کو 5 گھنٹوں تک روکنا پڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th January 2018, 1:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،18؍جنوری (ایس او نیوز)منگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے اڑان بھرنے والی اسپائس جیٹ فلائٹ کو 5گھنٹے روکے رکھنا پڑا کیونکہ اس طیارے کی خاتون پائلٹ نشے میں بری طرح دھت پائی گئی تھی۔

بتایا گیا  ہے کہ اسپائس جیٹ کا مذکورہ طیارہ ترکی کی Corendon Airlinesسے لیز پر لیا گیا ہے اور اس کے پائلٹ سمیت تمام اسٹاف ترکی کے باشندے ہیں۔ اس خاتون پائلٹ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے منگلورو شہر میں رہائش اختیار کررکھی ہے۔180مسافروں کو لے کر رات کے 12.40بجے اس طیارے کو اڑان بھرنا تھا۔ مسافر تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرکے بورڈنگ کے لئے تیار بیٹھے تھے ۔لیکن دوسری طرف معمول کے مطابق اڑان بھرنے سے دو گھنٹے پہلے 35سالہ خاتون پائلٹ کا طبی معائنہ ہواتو اس وقت ایئر پورٹ کے میڈیکل افیسرکو پتہ چلا کہ وہ بری طرح نشے میں مست ہے اور اسے اپنے آپ کو قابو میں رکھنا مشکل ہورہا ہے۔تب ایئر پورٹ اسٹاف نے فوری طور پر طیارے کی اڑان کا وقت منسوخ کردیا اور پائلٹ کے خلاف ضروری کارروائی شروع کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پائلٹ کو تحقیقات مکمل ہونے اور قطعی نتیجہ سامنے آنے تک کسی بھی طیارے کو اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ  فلائٹ کو روکے رکھنے کے  پہلے مرحلے میں  مسافر وں کو بتایا گیا کہ  تیکنکی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے،  آدھی رات سے صبح تک مسافر بہت پریشان تھے اور برہمی کا اظہار کررہے تھے۔ مگر پانچ گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب صبح 6بجے متبادل پائلٹ کا انتظام کیاگیا اور اصل صورتحال مسافروں کو معلوم ہوئی تو سب کا غصہ کافور ہوگیا اور انہوں نے راحت کی سانس لیتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا کہ وہ سب ایک ان دیکھی ٹریجڈی سے دوچار ہوتے ہوتے رہ گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...