منگلورو: ’ہفتہ‘ دینے سے انکار پر غنڈوں نے کیا گجری دکان مالک پر حملہ
منگلورو25؍جون (ایس او نیوز) منگلورو کے مضافات وامنجور جنکشن پر گجری کی دکان چلانے والے خالد پر مبینہ طور پر غنڈوں نے اس لئے حملہ کردیا کیونکہ اس نے ان غنڈوں کو جبری وصولی’ہفتہ‘ دینے سے انکار کردیا تھا۔
بتایاجاتا ہے کہ راؤڈی شیٹر کے طور پرعلاقے میں اپنی غنڈہ گردی سے عوام پریشان کرنے والے رائف اور اس کی گینگ نے گجری دکان کے مالک خالد(45سال) سے شام کے وقت ’ہفتہ ‘ مانگا۔ خالد نے پیسے دینے سے انکار کیاتو اس سے گالی گلوچ کرنے کے بعد لوہے کی سلاخوں سے حملہ کردیا۔ دیگر ملزمین کے نام مصطفیٰ اور نواز بتائے جاتے ہیں۔خالد کو علاج کے لئے منگلورو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔