منگلورو:کرکٹ کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کھلاڑی ہلاک
منگلورو19؍نومبر(ایس او نیوز)کھیل کا میدان اس وقت رنج و غم کے ماحول میں بدل گیا جب کرکٹ کھیلتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ایک نوجوان کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بھارتیش باچ کوڈتھڑکا نامی نوجوان کھلاڑی جپینا موگارو نامی علاقے میں کرکٹ کھیلتے وقت موت کا شکار ہوگیا۔ بھارتیش ایک فاسٹ باولر تھا اور اس نے گزشتہ سات سال سے کرکٹ کھیلنا چھوڑدیا تھا۔کہاجاتا ہے کہ اس نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کل پھر سے ایک بار میدان میں اترا تھا، مگر بدقسمتی سے کھیل کے دوران ہی اس پر دل کا دورہ پڑا اور اس نے میدان میں ہی دم توڑ دیا۔