منگلورو: رماناتھ رائی کے وائر ل وڈیو کی حمایت میں دونوں اضلاع کے کانگریس شعبہ جات کی پریس کانفرنس

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th June 2017, 10:46 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:20/جون (ایس اؤنیوز)کلڈکا فسادا ت کو لے کر جہاں بی جےپی اور کانگریس میں گھماسان جاری ہے بی جےپی کےایم پی اور دیگر شاخیں لگاتار پریس کانفرنس کرتے ہوئے فساد کے لئے ریاستی کانگریس حکومت کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کے دوران ہی ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی کا وڈیو وائر ل ہونے معاملہ مزید گرما گیا ہے۔ اور ضلع سے لےکر ودھان سبھا میں تک گرما گرم بحث جاری ہے۔ اسی کو لے کر اب خاموش رہے دونوں اضلاع کی کانگریسی شاخیں بھی میدان میں آگئی ہیں اور وائر ل وڈیو اور رماناتھ رائی کی مکمل حمایت کررہی ہیں۔

منگل کو پارٹی دفتر میں الگ الگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس کے شعبہ خواتین کی صدر شالٹ پنٹو اور پسماندہ طبقات کے صدر دھرنیندر کمار نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کو بحال و برقرار رکھنے کے لئے رماناتھ رائی نے ضلع ایس پی کے ساتھ گفتگو کی ہے۔ گفتگوکے دوران فساد کو اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، اسی کو بہانہ بنا کر میڈیا اور سوشیل نیٹ ورک پر رائی کی بے عزتی کرتے ہوئے بیانات جاری کرنا قابل مذمت ہے۔

اُڈپی کے عوام کافی دنوں سے اُڈپی کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے کو ڈھونڈرہے تھے کہ وہ کہاں گم ہوگئی ہیں ایسے وہ اچانک اُڈپی میں اپنا درشن کرتے ہوئے رائی کے خلاف الزامات عائد کی ہیں اگر ان میں دم ہے تو وہ رائی کے خلاف الیکشن لڑکر جیت کر دکھائیں۔ اس کے بعد ان کے خلاف بیان بازی کرنے پر شالٹ پنٹو نے زور دیا۔ ضلع کے ایم پی نلین کمار کٹیل ضلع کو آگ لگانے کی بات کہی تھی ، لیکن رائی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے ، ضلع کے مفاد میں ایس پی کے ساتھ انہوں نے قانونی نظام کو لے کر بات چیت کی ہے، بات چیت کے دوران آئی ہوئی ایک معمولی بات کو لے کر پھیلانا صحیح نہیں ہے۔ پچھلے 4برسوں میں دونوں اضلاع میں امن رہاہے، اب جب کہ انتخابات قریب آرہےہیں توامن کو برباد کیوں کیا جارہاہے اس کا کلڈکا پربھا کر بھٹ سمیت فرقہ وارانہ قوتوں کو جواب دینے کی بات کہی۔ کانگریس نے کبھی فرقہ پرستوں کی حمایت نہیں کی ہے۔ جو لوگ زہریلے بھاشن دیتے ہیں انہیں ضلعی سرحد سے باہر کرنا ہی مناسب ہوگا۔ ووٹ بینک کے لئے ہندو، مسلم ،عیسائی کی تفریق کو ختم کرنا چاہئے۔ پرسوں کے فساد کے بعد کتنے ہی معصوم جیل کی ہوا کھارہے ہیں، ان کی بیوی ، بچے عدالتوں کا چکرکاٹنےپر مجبورہیں، اس کے لئے کون ذمہ دار ہونے کا سوال کیا۔ ونایک بالیگا، ہریش پجاری قتل پر بات نہ کرنےو الے یہ خود ساختہ ہندوتوا وادی صرف کچھ حساس معاملات کو لے کر ضلع کے امن کو بگاڑنے کاکام کررہے ہیں جس کی ہم کڑی مذمت کرتےہیں۔ پریس کانفرنس میں میئر کویتا سنیل، ممتا گٹی ، سبیتا مسکیت، نمیتا راؤ وغیرہ موجود تھیں۔

ضلع کے پسماندہ طبقات کے نوجوانوں میں نفرت کے بیج بو کر ضلع کے امن میں خلل ڈالنے والنے کلڈکا پربھاکر بھٹ ایک ہندوتوا وادی مکھوٹاہے۔ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے رماناتھ رائی کا ہدایت دینا بالکل صحیح ہونے کا پسماندہ طبقات کے صدر دھرنیندر کمار نے خیال ظاہرکیا۔

پربھا کر بھٹ کی باتوں سے مرعوب ہوکر ضلع کے کئی ایک پسماندہ طبقات کے نوجوان جیل میں بند ہیں کئی ایک عدالتوں کا چکر کاٹ رہے ہیں، تعلیم ، روزگار سے محروم ہیں، ان سب کے لئے یہی کلڈکاپربھا کربھٹ ہی اہم وجہ ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس میں پرتھوی راج ، دھن راج، پرتیبھا کلائی ، رمانند وٹلا، جناردھن ، وشواس داس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...